ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں پی ایم کیئر کے تحت ملے وینٹی لیٹر ناقص

author img

By

Published : May 18, 2021, 8:33 AM IST

آرنگ آباد میں کووڈ ہسپتال کا افتتاح کرنے پہنچے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے اعتراف کیا کہ پی ایم کیئر کے تحت اورنگ آباد ضلع کو موصول ہوئے ایک سو پچاس وینٹی لیٹر ناقص ہیں۔

اورنگ آباد میں پی ایم کیئر کے تحت ملے وینٹی لیٹر ناقص
اورنگ آباد میں پی ایم کیئر کے تحت ملے وینٹی لیٹر ناقص

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سابق وزیر اعلی اور حزب اختلاف کے رہنما دیویندر فڑنویس نے رکن اسمبلی اتل ساوے کی جانب سے شروع کئے جارہے کووڈ اسپتال کا افتتاح کیا۔

اس دوران انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ پی ایم کیئر کے تحت اورنگ آباد ضلع کو موصول ہوئے ایک سو پچاس وینٹی لیٹر ناقص ہیں، اور وینٹیلیٹر بھیجنے والی جیوتی کمپنی کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔

ویڈیو

سابق وزیر اعلی نے یہ بھی دعوی کیا کہ ریاست مہاراشٹر کو سب سے زیادہ یعنی پانچ ہزار وینٹی لیٹر موصول ہوئے ہیں۔ ان میں سے جیوتی کمپنی نے جو وینٹی لیٹر فراہم کیے ہیں وہ ناقص ہیں۔

بی جے پی لیڈر نے جیوتی کمپنی کے خلاف کارروائی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ معاملہ انسانی زندگی سے منسلک ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی اتل ساوے نے ایک اسپتال قائم کیا ہے جس کے افتتاح کے لئے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اورنگ آباد پہنچے تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.