ورون دھون نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ ’گھر میں بند رہنے کے گذرتےدنوں کے ساتھ، بحران کی صورت میں بے گھر افراد کی مدد کرنے کےلیے میرا دل بے چین ہوگیا تھا، انہوں نے کہا کہ میں نے اس ہفتہ ان غریب افراد جنہوں نے بحران کی اس گھڑی میں روزگار اور گھروں کے بغیر زندگی گذار رہے پر مجبور ہیں انہیں کھانا فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’کورونا کے خلاف جنگ میں پہلی صف میں شامل طبی عملہ قابل ستائش ہیں اور میں ان کےلیے بھی کھانا فراہم کرنے کا عزم کرتا ہوں‘۔
اس مقصد کےلیے انہوں نے تاج پبلک سرویس ویلفیر ٹرسٹ کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرا اقدام بہت چھوٹا ہے اور اس بحران کی حالت میں ہمیں ایسے چھوٹے چھوٹے اقدامات کرتے رہنا چاہئے۔
قبل ازیں ورون دھون نے پی یم کیر فنڈ میں 30 لاکھ روپئے دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔