مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مسلم اکثریتی علاقوں میں واقع پاورلوم کارخانے، سائزنگ اور ہوٹلوں میں کام کرنے والے افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اس کام کے لیے میونسپل کارپوریشن محکمہ صحت نے تقریباً 30 ٹیمیں کو تشکیل دی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں جاکر کورونا ویکسین لگانے کا کام کررہی ہے۔ Vaccination by the Malegaon Municipal Corporation۔ اس تعلق سے مالیگاؤں میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ضلع کلکٹر کے حکم پر مالیگاؤں میں خصوصی ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے پاورلوم کارخانے، سائزنگ، ہوٹلوں اور دکانوں میں کام کرنے والے افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کام کے لیے شہر بھر میں میونسپل کارپوریشن محکمہ صحت کی تقریباً 30 ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو شہر کے متعدد علاقوں میں جاکر کورونا ویکسین لگا رہی ہے۔ میونسپل کمشنر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے وہ ویکسن لگوا کر کارپوریشن انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اس کے علاوہ اپسرا ہوٹل کے مالک سلیم اپسرا نے کہا کہ اگر شہریان نے ویکسینیشن میں مکمل نہیں کیا اور اگر آنے والے دنوں میں پھر سے وبائی بیماری کے اثرات آگئے تو حکومت کی جانب سے پابندی عائد کر دی جائے گی اس لیے شہریان جلد از جلد اپنا ویکسینیشن مکمل کرے۔ واضح رہے کہ یہ ویکیسنیشن مہم ضلع کلکٹر کے حکم پر شروع کی گئی ہے تاکہ جلد از جلد تمام لوگوں کو ویکسین لگ جائے۔