ETV Bharat / state

Use of Copper & Brass تانبے اور پیتل کے برتن کا استعمال عام ہو رہا ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 12:47 PM IST

Updated : Oct 25, 2023, 12:53 PM IST

پہلے راجہ مہا راجاؤں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی تانبے اور پیتل کے برتن پہلے استعمال کرتے تھے، لیکن وقت بدلتا گیا اور اب تانبے اور پیتل کے برتنوں کا استعمال کم ہوگیا ہے ان کی جگہ پر اسٹیل، پلاسٹک، لوہے وغیرہ کے برتنوں کا استعمال عام ہو گیا ہے۔

تانبے اور پیتل کے برتن کا استعمال عام ہو رہا ہے۔

Use of Copper & Brass

اورنگ آباد: موجودہ دور میں برتن کی دکانوں پر پیتل اور تانبے کے برتن کمی دکھائی دے رہے ہیں۔ برتنوں کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے 30 سے 40 سال سے یہ برتن کا کاروبار کر رہے ہیں۔ 1990 سے پہلے پیتل اور تانبے کے برتنوں کا روزمرہ کی زندگی میں بہت زیادہ استعمال ہوتا تھا۔ لیکن وقت بدلتا گیا اور اب برتنوں کی دکانوں میں اسٹیل، جرمن اور لوہے وغیرہ کے برتنوں کا کاروبار بڑے پیمانے پر ہو رہا ہے، لیکن تانبے اور پیتل کے برتن کچھ خاص موقع پر اور خاص جگہوں پر ہی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان برتن کی قیمتیں بھی زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ انہیں زیادہ نہیں خرید رہے ہیں۔

copper and brass
copper and brass

برتن کی دکان والوں کا کہنا ہے کہ اب ایک بار پھر تانبے اور پیتل کے برتنوں کا تھوڑا بہت استعمال کیا جا رہا ہے، کیونکہ موجودہ دور میں انسان کہیں ساری بیماریوں میں مبتلا ہو رہا ہے اور ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہے کہ پیتل اور تانبے کے برتنوں کا استعمال کھانے پینے کی چیزوں میں کیا جائے کیونکہ یہ صحت کے لیے مفید ہوتا ہے۔ اس کے بعد اب کئی سارے لوگ پانی بھی تانبے اور پیتل کے برتن میں رکھ کر پی رہے ہیں اور کھانے کے پکوان بھی اس میں ہی بنائے جا رہے ہیں۔

copper and brass
copper and brass

دکاندار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب پیتل کا سامان مذہبی مقامات پر زیادہ تر استعمال کی جا رہی ہے، پوجا میں استعمال ہونے والی تھالی اور مورتیاں شامل ہے اور دوسری اشیاء بھی پیتل سے بنائی جا رہی ہے۔راجہ مہاراجاؤں کے دور میں پیتل اور تانبے کے علاوہ چاندی کے برتنوں کا بھی استعمال عام تھا اور لوگ پیتل اور تانبے کے برتنوں کی صاف صفائی کرنے کے لیے لیمبو، کوئلے کی راک وغیرہ استعمال کرتے تھے۔ لیکن اب کئی سارے کیمیکل بازاروں میں آچکے ہیں، جن سے پیتل اور تانبے کے برتن کی صفائی آسانی سے ہو جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: تانبہ صنعت سے وابستہ افراد کو مشکلات کا سامنا

برتن کی دکاندار کا کہنا ہے کہ پہلے زمانے میں تانبے اور پیتل کی اشیاء کا وزن زیادہ ہوا کرتا تھا،کیونکہ یہ پہلے اصلی دھات سے بنتی تھی لیکن اب ان سامان کا وزن بہت کم ہو چکا ہے اور کئی ساری دھاتیں ملا کر اب بنایا جا رہا ہے۔ برتن کی دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے لوگ بڑے پیمانے پر شادی بیاہ میں پیتل اور تانبے کے برتنوں کی خریداری کرتے تھے، لیکن اب کہیں سارے لوگ اسٹیل، جرمن، لوہا وغیرہ کے برتنوں کی خریداری کر رہے ہیں، کیونکہ یہ سستے بھی ہوتے ہیں اور ان چیزوں کا وزن بھی کم ہوتا ہے۔

Last Updated : Oct 25, 2023, 12:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.