ETV Bharat / state

US National Booked For Smoking Flight فلائٹ کے باتھ روم میں سگریٹ پینے اور بدسلوکی کرنے کے الزام میں امریکی شہری پر مقدمہ درج - فلائٹ اڑان کے دوران ہنگامہ

ایئر انڈیا فلائٹ کے عملے نے پولیس کو بتایا کہ رماکانت کے رویے سے تمام مسافر ڈر گئے تھے۔ اس نے پرواز کے دوران کافی ہنگامہ کیا۔ ایئر انڈیا کے عملے نے سہار پولیس کو بتایا کہ رماکانت ہماری بات سننے کو تیار نہیں تھا اور ہم پر ہی چیخ رہا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 12:31 PM IST

ممبئی: ممبئی پولیس نے اتوار کو بتایا کہ ایک امریکی شہری کے خلاف ایئر انڈیا کی لندن-ممبئی پرواز کے دوران باتھ روم میں سگریٹ نوشی اور مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے سہار پولیس اسٹیشن نے 37 سالہ رماکانت کے خلاف 11 مارچ کو ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق آئی پی سی کی دفعہ 336 اور ایئر کرافٹ ایکٹ 1937 کی دفعہ 22، 23 اور 25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے فلائٹ عملے کے حوالے سے بتایا کہ فلائٹ میں سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہے۔ ملزم جیسے ہی باتھ روم میں گیا اسی وقت الارم بجنے لگا۔ جب عملے کے ارکان باتھ روم کی طرف گئے تو دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں سگریٹ تھی۔ کیبن کریو نے فوراً اس کے ہاتھ سے سگریٹ چھین لی۔ پھر رماکانت نے شور مچانا شروع کر دیا۔ عملے کے ایک رکن نے بتایا کہ وہ کسی طرح اسے اپنی سیٹ پر لے گئے۔ اس کے بعد رماکانت کچھ دیر بعد فلائٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی۔

عملے کے ارکان نے پولیس کو بتایا کہ رماکانت کے رویے سے تمام مسافر ڈر گئے تھے۔ اس نے فلائٹ کے دوران کافی ہنگامہ کیا۔ ایئر انڈیا کے عملے کے رکن نے سہار پولیس کو بتایا کہ رماکانت ہماری بات سننے کو تیار نہیں تھا اور ہم پر ہی چیخ رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پھر ہم نے اس کے ہاتھ پیر باندھ کر اسے سیٹ پر بٹھا دیا۔ ملزم مسافر اس کے بعد بھی پرسکون نہیں ہوا اور سر پیٹنے لگا۔ پولیس نے کہا کہ مسافروں میں سے ایک شخص ڈاکٹر تھا۔ اس نے آکر اس کی جانچ کی۔ تب رماکانت نے کہا کہ اس کے بیگ میں کچھ دوائی ہے، لیکن بیگ کی جانچ پڑتال پر ای سگریٹ برآمد ہوئی۔ فلائٹ کے لینڈ کے بعد مسافر رماکانت کو سہار پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جہاں اسے حراست میں لے کر آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم بھارتی نژاد ہے لیکن ریاستہائے متحدہ امریکہ کا شہری ہے اور اس کے پاس امریکی پاسپورٹ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے ملزم کے خون کے نمونے کو طبی معائنے کے لیے بھجوا دیا ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ وہ نشے کی حالت میں تھا یا ذہنی طور پر پریشان تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.