ETV Bharat / state

Urdu Medium School Set an Example: تعلیمی معیار کو بہتر بنا کر اردو میڈیم اسکول نے ایک مثال قائم کی

کہا جاتا ہے کہ حکومت کے ساتھ اگر عوام کا تعاون ہو تو ہر اسکیم اور ہر کام کا معیار بلند ہو سکتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال ممبئی کے مدنپورہ علاقے میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ Urdu Medium School Set an Example

Urdu Medium School Set an Example: تعلیمی معیار کو بہتر بنا کر اردو میڈیم اسکول نے ایک مثال قائم کی
Urdu Medium School Set an Example: تعلیمی معیار کو بہتر بنا کر اردو میڈیم اسکول نے ایک مثال قائم کی
author img

By

Published : Feb 2, 2022, 9:38 PM IST

ممبئی: عمر رجب اردو اسکول ملک کے اقتصادی دار الحکومت ممبئی کے مدنپورہ علاقے میں واقع ہے۔ یہاں تعلیم حاصل کرنے والے زیادہ تر طلبہ پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ دراصل اس علاقے کے کارپوریٹر اور کچھ مخیر حضرات نے مالی تعاون کے ذریعه اس اسکول کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اسے اردو سے انگلش میڈیم میں تبدیل کر دیا۔ Urdu Medium School Set an Example

Urdu Medium School Set an Example: تعلیمی معیار کو بہتر بنا کر اردو میڈیم اسکول نے ایک مثال قائم کی

ایسا نہیں ہے کہ انگلش میڈیم کے بعد اردو کا وجود یہاں ختم کر دیا گیا بلکہ ایک سبجیکٹ کی طرح اردو آج بھی یہاں پڑھائی جاتی ہے۔ اسکول کو ماڈرن ایجویکیشن Quality Of Education in Mumbai سے وابستہ کر دیا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب علاقے کے لوگ اس اسکول میں اپنے بچوں کے ایڈمشن کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جب کہ پہلے عالم یہ تھا کہ یہاں طلبہ کی تعداد بہت کم تھی لیکن آج یہاں ایڈمشن کے لیے لوگ قطار میں کھڑے ہوتے ہیں اور اس سال کے لیے ایڈمیشن مکمل ہو چکا ہے۔

اس معاملے پر رئیس شیخ کہتے ہیں کہ ممبئی کے اس علاقے میں جہاں اقلیتوں کی تعداد اچھی خاصی ہے، جو تعلیم سے دور ہیں۔ اگر حکومت اور بی ایم سی ان علاقوں کے اسکولز پر غور کرے تو وہ دن دور نہیں جب پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ ماڈرن ایجوکیشن اور انگلش میڈیم اسکولوں سے کسی بھی طرح سے پیچھے نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: English Education in Govt Urdu School: یادگیر کے سرکاری اردو اسکول میں انگریزی تعلیم کا نظم

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو سب سے پہلے اس کا تعلیمی نظم مضبوط اور بلند ہونا چاہیے۔ Urdu Medium School Set an Example

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.