ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع مجگاوں علاقے میں واقع برہانی کالج کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اردو مرکز نے محسن اردو ایوارڈ 2023دینے کا اعلان کیا ہے۔اردو کو جونئیر و سینئر کالج میں ایک اختیاری مضمون کے طور پر برقرار رکھا جائے تاکہ یہ خدشہ کہ برہانی کالج سے اردو مضمون ختم ہو رہا ہے دور ہو اس بتا کو۔لیکر کالج انتظامیہ کو ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔
غور طلب ہے کہ جنوبی ممبئی میں اردو کے لیے کچھ ہی ایسے کالج ہیں جہاں اردو مضمون ہے ان میں مہاراشٹر کالج اور دوسرا برہانی کالج ہے چونکہ اطراف مقیم مسلمانوں کی تعداد خاصی ہے اسلئے اردو کو یا اردو مضمون سے گریجویٹ کرنے والوں کے لیے دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔
اردو مرکز کے روح رواں ایڈوکیٹ زبیر اغظمی نے کہا کہ اردو کے فروغ کے لیے ہمیں اطراف کے مسلم کالج اور ساتھ میں دوسرے ایسے کالج جہاں مسلم طلبہ طالبات تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں اکثر اردو نہ ہونے کے سبب وہ دوسرے مضمون کا انتخاب کرتے ہیں اسلئے ہماری کوشش یہی ہے کہ اردو مضمون سے تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ طالبات اُنہیں کالج میں داخلہ لیں جہاں اردو مضمون ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Khanqah E Numani ممبئی میں خانقاہ نعمانی کی مخصوص افراد کو خود کفیل بنانے کی مہم
لیکن جن کالج میں اردو مضمون نہیں ہے۔اردو کے طلبہ طالبات کی تعداد خاصی ہے تو ہم ایسے کالج انتظامیہ سے اس بارے میں بات چیت کر کے اردو مضمون کو وہاں لانے کی بات کریں گے تاکہ اردو کی فروغ کہ سلسلہ نہ رکے۔