وکاس دوبے گینگ کے دو ملزمین کو لینے کےلیے کانپور پولیس تھانے پہنچی جہاں عدالت نے جرح کے بعد دونوں ملزمین کو 16 جولائی تک ٹرانزٹ ریمانڈ میں بھیج دیا ہے۔
ملزمین کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ دونوں کو ممبئی سے کانپور ہوائی جہاز سے بھیجا جائے کیونکہ اترپردیش ایس ٹی ایف کی کی جانب سے سڑک کے ذریعہ سفر کے دوران انکاونٹر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اور دونوں ملزمین کو خوف ہے کہ کہیں وکاس دوبے کی طرح ان کی گاڑی بھی نہ پلٹ جائے۔
جس پر سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ ہوائی سفر کا شیڈول کی جانکاری حاصل کی جائے گی تاکہ موجودہ حالات میں اکثر شیڈول تبدیل کردیا جارہا ہے۔ 14 جولائی کو ملزمین کی کورونا رپورٹ آجائے گی جس کے بعد ان کے سفر کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔