ETV Bharat / state

اورنگ آباد: منفرد گاؤں جہاں نظر نہیں آتی دو منزلہ عمارتیں - pirbawda village in aurangabad

کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کسی گاؤں میں دو منزلہ عمارت نہیں ہے، کیا آپ نے دیکھا ہے کہ کسی گاؤں میں مکانات کی تعمیر میں اینٹ کا استعمال قطعی نہیں کیا جاتا، کیا سفیدی کے بغیر بھی مکانات کا تصور کیا جاسکتا ہے؟ غالباً آپ کا جواب نفی میں ہوگا، تو چلیے ہم آپ کو ایک ایسے ہی گاؤں کی سیر کرواتے ہیں جہاں کیا ہندو اور کیا مسلمان سب ایک ہی رنگ میں رنگے نظر آتے ہیں۔

منفرد گاؤں جہاں دو منزلہ عمارتیں نظر نہیں آئیں گی

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 7:22 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں تعلقہ پُھلمبری سے پندرہ کلو میٹر فاصلے پر واقع ایک گاؤں کا نام ہے پیر باؤڑہ، اپنے نام کی طرح یہ گاؤں کئی معنوں میں منفرد ہے، اس گاؤں میں اینٹ سے تعمیر کیا ہوا مکان نظر نہیں آئے گا، کسی مکان پر سفیدی نظر نہیں آئے گی اور نہ ہی کوئی دو منزلہ عمارت نظر آئے گی۔

منفرد گاؤں جہاں دو منزلہ عمارتیں نظر نہیں آئیں گی

پیر باوڑہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ گاؤں میں واقع درگاہ حضرت شاہ میاں گنج بخش محمود سے والہانہ عقیدت کا نتیجہ ہے۔ گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے اگر کوئی اینٹ، چونا اور دو منزلہ عمارت کا کام کرتا ہے تو اُس پر غیبی آفات آنا شروع ہوجاتی ہیں، بات صرف یہاں تک محدود نہیں بلکہ گاؤں میں رہنے والے سبھی مذہب کے لوگ ہر اچھے کام کی شروعات حضرت شاہ میاں کے عرس کے بعد ہی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Wankhede's Wedding Photo: نواب ملک نے سمیر وانکھیڑے کا نکاح نامہ شیئر کیا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حضرت شاہ میاں بابا گاؤں میں حکم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کسی بھی تنازعہ یا کشیدگی کی صورت میں فریقین درگاہ میں پہنچ کر تنازعہ مٹاتے ہیں۔ صرف پیر باؤڑہ میں ہی نہیں بلکہ اطراف کے درجنوں گاؤں میں حضرت شاہ میاں کی تعلیمات پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ شاہ میاں بابا کے عقیدت مندوں میں مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلم شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.