اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ایک شخص نے انوکھی کوشش کی۔ تین بچوں کے باپ نے دوسری بیوی کی تلاش میں شہر کے مختلف چوراہوں پر پوسٹر لگوایا۔
اس شخص کا کہنا ہے کہ کسی بھی مذہب اور ذات کی خاتون سے شادی کرنے کے لیے وہ تیار ہیں، جس کی عمر 25 سے 40 سال کے درمیان ہونی چاہیے کیونکہ اس عمر کے خواتین تندرست ہوتی ہیں اور عوام کی خدمت کا جذبہ بھی اِن میں زیادہ ہوتا ہے۔ Unique Advertisement For Election in Aurangabad
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کا ابھی باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے لیکن سیاسی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں۔ اسی دوران ایک شخص نے انتخاب میں حصے لینے کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے چونکہ دو سے زائد بچوں کے والدین کو امیدواری نہیں دی جاسکتی، اس لیے کارپوریٹر بننے کے خواہشمند شخص کو دوسری بیوی کی تلاش ہے۔ Municipal Corporation Election in Aurangabad
اس کے لیے انہوں نے باضابطہ شہر کے چوراہوں پر پوسٹر لگوائے ہیں۔ یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر لوگوں کی موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ای ٹی و ی بھارت نے پوسٹر بوائے رمیش پاٹل سے انوکھے پوسٹر کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔ Unique Advertisement For Election in Aurangabad
یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسکیمز کی تشہیر کا انوکھا انداز
رمیش پاٹل نے کہا کہ میری شادی ہو چکی ہے اور میرے تین بچے بھی ہیں۔ اس لیے میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ لیکن مجھے ایک ترکیب سوجھی۔ میں نے دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ میں الیکشن میں حصہ لے سکوں۔ Unique Advertisement For Election in Aurangabad