پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود گڈکری کا شوگر لیول نیچے آجانے کے سبب اس وقت بے ہوش ہوگئے جب قومی گیت پڑھا جارہا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گڈکری 7 دسمبر 2018 کو احمدن گر اور 27 اپریل 2019 کو شِرڈی میں بھی بے ہوش ہوگئے تھے۔
پروگرام کے دوران گڈکری کو گھٹن محسوس ہوئی، گذشتہ کئی برسوں سے وہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کی بیماری سے متاثر ہیں۔ بی جے پی کے رہنماؤں کے مطابق ڈاکٹروں کے دوا دینے کے بعد ان کی طبیعت ٹھیک ہوگئی۔
گڈکری کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے گھر لے جایا گیا اور سیب کے جوس کے ساتھ کچھ پھل انھیں کھانے کے لیے دیا گیا۔ اس وجہ سے گڈکری کے دیگر پروگراموں کو رد کر دیا گیا ہے۔