ETV Bharat / state

'گو کورونا گو' کا نعرہ دینے والے کورونا سے متاثر

مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے کو احتیاط کے طور پر بامبے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی شروعات میں رام داس اٹھاولے نے 'گو کورونا گو' کا نعرہ دیا تھا۔

union minister ramdas athawale tests corona positive, admitted to hospital in mumbai
'گو کورونا گو' کا نعرہ دینے والے کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 4:12 PM IST

مرکزی وزیر اور ری پبلکن پارٹی آف انڈیا اے (آر پی آئی) کے چیف رام داس اٹھاولے کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

منگل کو رام داس اٹھاولے کے آفس نے ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

union minister ramdas athawale tests corona positive, admitted to hospital in mumbai
مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے ایک دن قبل ہی اداکارہ پائل گوش کو پارٹی کی رکنیت دلائی تھی

فی الحال انہیں احتیاط کے طور پر بامبے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی شروعات میں رام داس اٹھاولے نے 'گو کورونا گو' کا نعرہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ پائل گھوش رپبلکن پارٹی آف انڈیا میں شامل

گزشتہ مارچ مہینے میں مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے کورونا وائرس کے تئیں بیدار کرنے کے لیے کام کر رہے ایک گروپ کے ساتھ بیداری مہم میں شامل ہوئے تھے۔

بیداری مہم کے دوران انہوں نے'گو کورونا گو' کے نعرے لگاکر کورونا وائرس کو بھارت سے بھگانے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری

یاد رہے کہ رام داس اٹھاولے نے ایک دن قبل ہی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پائل گوش کو پارٹی کی رکنیت دلائی تھی اور انہیں پارٹی کی خواتین ونگ کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.