قبل ازیں 21 اکتوبر کو انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے وزیراعلیٰ کی کرسی کو لیکر شیوسینا اور بی جے پی کے بیچ رشہ کشی جاری تھی جبکہ انتخابات میں بی جے پی اور شیوشینا اتحاد کو واضح اکثریت حاصل ہوئی تھی۔
بی جے پی نے شیوسینا کے سخت رویہ کے بعد ہفتہ کے روز ریاست میں حکومت بنانے سے انکار کردیا تھا، جس کے بعد گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے شیوسینا کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہوئے 24 گھنٹہ کی مہلت دی تھی لیکن شیوسینا نے گورنر سے مزید مہلت طلب کرتے ہوئے حکومت بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
گورنر نے شیوسینا کی جانب سے مہلت میں توسیع کے مطالبہ کے بعد این سی پی کو حکومت سازی دیتے ہوئے آج رات ساڑھے آٹھ بجے تک کا وقت دیا تھا۔
مہاراشٹرا میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، کانگریس اور این سی پی کے رہنماوں کے درمیان تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری ہے۔
مہاراشٹرا میں حکومت کے قیام کے بارے میں غیر یقینی کے درمیان، گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے مرکزی حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی جس میں ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی آج برکس اجلاس میں شرکت کےلیے روانہ ہونے قبل زیرصدارت مرکزی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گورنر کی رپورٹ کی بنیاد پر مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کو منظور دے دی گئی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ کرتے ہوئے ایک اعلامیہ جاری کیا۔
گورنر سکریٹریٹ کے ذریعہ ٹوئیٹر پر جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا خیال ہے کہ آئین کے مطابق ریاست میں حکومت نہیں بن سکتی۔ انہوں نے منگل کے روز دستور کے آرٹیکل 356 کی دفعات کے تحت مرکز کو اس سلسلے میں ایک رپورٹ پیش کی ہے۔