ETV Bharat / state

Yakub Memon Grave Controversy انڈرورلڈ ڈان ٹائیگر میمن کی قبرستان کے ٹرسٹی کو دھمکی - مہاراشٹر اردو نیوز

یعقوب میمن کی قبر کی سجاوٹ پر جاری تنازع پر قبرستان ٹرسٹ کے ایک سابق رکن نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے متعدد مرتبہ یعقوب میمن کے بھائی ٹائیگر میمن کی جانب سے قبر کی سجاوٹ کرنے کے لیے دھمکی ملی تھی۔ ٹائیگر میمن نے ایسا نہیں کرنے پر انہیں ٹرسٹ سے نکلوانے کی بات کہی تھی۔ Tiger Memon threatens former member of Bada Kabrastan

انڈرورلڈ ڈان ٹائیگر میمن کی قبرستان کے ٹرسٹی کو دھمکی

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 5:15 PM IST

ممبئی: سنہ 1393 ممبئی بم دھماکے کے ملزم یعقوب میمن کی قبر کی سجاوٹ پر تنازع جاری ہے۔ اس تنازع نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ بڑا قبرستان ٹرسٹ کے سابق رکن نے ممبئی پولیس کو آگاہ کیا کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا ساتھی ٹائیگر میمن نے انہیں ماضی میں کئی مرتبہ دھمکیاں دے چکا ہے۔

یعقوب میمن کے بھائی ٹائیگر میمن نے سنہ 2021 میں قبر خریدنے کی دھمکی دی تھی۔ بڑا قبرستان کے دو ٹرسٹیز نے اطلاع دی ہے۔ اس معاملے میں پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی تھی۔ سابق ٹرسٹی جلیل نورون کے مطابق یہ دھمکی 2021 میں دی گئی تھی۔ انہیں ٹرسٹ سے نکالنے کی بھی دھمکی دی گئی تھی۔ پھر وہی ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ ان دونوں ارکان کو بعد ازاں ہٹا دیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑا قبرستان ٹرسٹ کے سابق ارکان نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں کہا کہ ٹائیگر میمن نے جہاں یعقوب میمن کو دفن کیا گیا ہے اس جگہ پر ایک بڑی یادگار بنانے کے لیے جگہ مانگی ہے۔

بڑا قبرستان کے سابق ٹرسٹیز پرویز سرکار اور جلیل نورون نے کہا کہ میمن خاندان یعقوب میمن کی قبر کی سجاوٹ کرنے پر اصرار کر رہا تھا۔ اس کے لیے تین اور قبریں خریدنے کی کوشش بھی کی گئی۔ لیکن ان دونوں ٹرسٹیز نے میمن خاندان کو صاف انکار کر دیا تھا۔ پھر یعقوب میمن کے بھائی ٹائیگر میمن نے، جو پاکستان میں ہیں، ان ٹرسٹیز کو دھمکیاں دیں۔ لیکن ان ٹرسٹیوں نے ان کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیا اور پولیس سے شکایت درج کرائی۔ Tiger Memon threatens former member of Bada Kabrastan

ریاست مہاراشٹر میں یعقوب میمن کی قبر کی سجاوٹ اور لائٹنگ سے متعلق سیاست تیز ہوگئی ہے۔ بی جے پی اور مہاوکاس اگھاڑی کے رہنما ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہے ہیں۔ Yakub Memon grave Issue

واضح رہے کہ یعقوب میمن کو سنہ 1993 کے ممبئی دھماکوں کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی تھی اور پھانسی کے بعد یعقوب میمن کو 30 جولائی 2015 ممبئی کے مرین لائنز میں واقع بڑا قبرستان میں دفن کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Yakub Memon Grave Lighting Issue یعقوب میمن کی قبر پرلائٹس ہونے کی تصاویر کا کیا ہے سچ، جانیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.