مہاراشٹر اسمبلی میں بی جے پی کی دوست جماعت شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد برقرار ہے اور دونوں پارٹیاں 135-135 نشستوں پر اپنے امیدوار اتاریں گی۔
ادھو ٹھاکرے کے اس بیان سے بی جے پی خیمے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ مذکورہ فارمولے پر بی جے پی صدر امت شاہ اور مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے فیصلہ کیا ہے اور ہم اسی پر کاربند ہیں اور اس اتحاد کے بارے میں جلد ہی اعلان کردیا جائے گا۔
دونوں جماعتیں بقیہ نشستیں دیگر اتحادی جماعتوں کے لیے چھوڑ دیں گ، واضح رہے کہ مہاراشٹرا اسمبلی میں مجموعی طور پر 288 نشستیں ہیں۔
دریں اثناء معروف کسان رہنماء کشور ساہو نے شیوسینا میں شمولیت اختیار کرلی، حالانکہ چند روز قبل موٹر وہیکل ایکٹ سمیت کئی معاملات پر ان کا بی جے پی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔
ودربھ جن آندولن سے وابستہ کشور ساہو کو ایوت محل سے ٹکٹ دیے جانے کا امکان ہے۔