ETV Bharat / state

اترپردیش میں بننے والی فلم سٹی پر بی جے پی اور شیو سینا میں لفظی جنگ - مہاراشٹر کی فلم سٹی کو اتر پردیش منتقل

ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر کی فلم سٹی کو اتر پردیش منتقل کرنے سے متعلق کہا کہ کوئی بھی زبردستی یہاں سے کاروبار نہیں لے جاسکتا۔ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ کوئی بھی مہاراشٹرا نہیں آسکتا اورنہ ہی یہاں سے انڈسٹری چھین سکتا ہے۔

ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے
ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 10:34 PM IST

فلم سٹی کو اترپردیش منتقل کرنے کے حوالے سے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'مہاراشٹر والے مقابلہ سے نہیں ڈرتے لیکن یہاں سے کوئی زبردستی کاروبار نہیں لے جا سکتا۔ اس کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہمیں کسی کی ترقی سے بغض نہیں ہے لیکن یہ فیئر مقابلہ کے ذریعہ ہونا چاہئے۔

ادھو نے کہا کہ چکنی چُپڑی باتیں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں۔ مہاراشٹر کی ثقافت اوریکجہتی اس کی طاقت ہے۔ کچھ لوگ آج آپ سے بھی ملیں گے اور آپ کو ان کے ساتھ آنے کے لئے کہیں گے۔ لیکن مہاراشٹر کی انفرادی طاقت بہت اعلی پائے کی ہے جو چیزوں کو یہاں منتقل ہونے سے روک دے گی۔

اترپردیش میں فلم سٹی کے قیام سے متعلق مہاراشٹر کےوزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی جانب سے دیئے گئے بیان پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ریاست سے کچھ نہیں لےجا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش کا فلم سٹی شہریان کی ضروریات کے مطابق تعمیر کیا جارہا ہے، جبکہ ممبئی کی فلم سٹی اپنی ضروریات کے مطابق کام کرے گی۔ہم یوپی میں عالمی کلاس کی فلم سٹی بنانے کی طرف کام کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج فلمی دنیا کے بہت سے لوگوں سے ملاقات ہوئی ہے۔

یوگی نے مزید کہا کہ نہ تو ہم کسی کی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور نہ ہی ہم کسی کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا کوئی آپشن نہیں ہے۔ حکومت اس کے لئے تمام پالیسیاں بناتی ہے اور یہ سرمایہ کار پر منحصر ہے کہ وہ اپنا پیسہ کہاں رکھے۔ یہ ساری چیزیں لوگوں اورحکومت کے اعتماد پر مبنی ہیں۔

انہوں نے فلم سٹی کے تاجروں اور فلمی دنیا سے وابستہ لوگوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہ انڈرورلڈ کی جانب سے خطرہ ہے کہ یوپی میں فلمی شہر نہیں بننا چاہئے۔یوپی میں بننے والے فلم سٹی کے لئے منتخب کردہ جگہ پر اترپردیش حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں تین لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے۔این سی آر میں نوئیڈا کے قریب یمنا اتھارٹی میں ایک ہزار ایکڑ اراضی پرفلم سٹی کی تعمیر کی جا رہی ہے۔نوئیڈا میں ہی ایشیاء کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہوگا۔ اس جگہ سے راجدھانی دہلی اورمتھراکاسفر صرف آدھے گھنٹے کا ہوگا ۔یوپی کا فلم سٹی پراجیکٹ عالمی معیار کا ہوگاہماری ٹیم نے اس میدان میں کام نہیں کیا آپ لوگوں نے اس میدان میں کام کیا ہے۔ آپ لوگوں کوبہترین تجربہ ہے کہ کیا کیا جاسکتا ہے؟ اس کے لئے تجویزہو تو آپ مجھے براہ راست دے سکتے ہیں۔میں آپ سب کو مدعو کرنے آیا ہوں۔

وہیں اترپردیش کے وزیر اعلی جب کاروباری افراد سے گفتگو کر رہے تھے اسی دوران مہاراشٹر نونرمان کے رضاکاروں نے ہوٹل کے باہر جم کر ہنگامہ کیا۔

ممبئی کے ٹرائڈنٹ ہوٹل میں اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرنے پہنچے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار ، صوفی گلوکار کیلاش کھر سمیت فلمی ہستیوں کی ملاقات پر شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے سخت تنقید کی اور کہا کہ اکشے نے سادھو مہاراج کے لئے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کے لئے آم کی ٹوکری اٹھا رکھی ہو گی۔ 'اگر کوئی ممبئی کے فلم سٹی سے یہاں جانے کی بات کرے تو یہ ایک لطیفہ ہے ، یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ فلم سٹی بہت ہی قدیم ہے۔ ہم سب کا خون اورپسینہ اس میں لگا ہوا ہے۔ میں یوگی سے صرف اتنا کہوں گا کہ آپ کوئی بڑا منصوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن فلم سٹی کی حالت کیا ہے جو کچھ سال قبل نوئیڈا میں بنی تھی۔ ہمیں بتائیں کہ وہاں کتنی فلموں کی شوٹنگ ہوئی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.