مہاراسٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آج ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر تنقید کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے ممبئی پولیس کو بدنام کر نے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن انہیں منہ کی کھانی پڑی۔
انہوں نے ممبئی پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ”کورونا کے دور میں ممبئی پولیس نے جو خدمات انجام دی ہے وہ قابل تعریف ہے، ساتھ ہی سال نو کا جشن پر بھی مکمل طور پر نگرانی رکھی گئی تھی۔
ادھو ٹھاکرے نے پولیس اہلکاروں و افسران کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کی صورتحال انتہائی خراب تھی جس کو ہم بھلا کر نئے سال میں خوشحالی کی امید کرتے ہیں۔ کورونا کے دوران ہم نے اس سے مقابلہ کرنے کے لئے صحیح فیصلے لئے ہیں اور ساتھ ہی لاک ڈاؤن میں بہتر خدمات انجام دئے ہیں۔
وہیں ممبئی کے پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے کہا کہ ”کورونا کے دوران ہمارے 8 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار کورونا متاثر ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی پولیس اہلکاروں نے بہتر کارکردگی کو انجام دیا اور ہم نے کئی اہم اور بڑے کیسوں کو حل کیا ہے جس میں ٹی آر پی کیس, سائبر کرائم اور مالی معاملات اقتصادی کیسوں کو بھی حل کیا ہے، سائبر کرائم میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اس لئے سائبر کرائم پر قابو پانے کیلئے مزید پانچ سینٹر قائم کر نے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
گجرات انتخابات میں ایم آئی ایم اپنی قوت دکھائے گی: امتیاز جلیل
وہیں سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ میں پولیس کمشنر نے ایک مرتبہ پھر پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیتہ میو جیتے آج یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پولیس روز اول سے ہی صحیح سمت میں تفتیش کر رہی تھی جس کا سپریم کورٹ نے بھی اعتراف کیا ہے ٹی آر پی کیس میں اہم گرفتاری ہوئی ہے جس میں پارتھو داس گپتا سے کئی اہم سراغ بھی ملے ہیں۔
ممبئی پولیس کمشنر نے ممبئی پولیس کی کارکردگی کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ اس سے بھی بہبتر کارکردگی کا مظاہرہ پولیس کرے گی۔