بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لیے ہوئے انتخابات میں کونارک وکاس اگھاڑی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دینے والے سماج وادی پارٹی کے دو کارپوریٹروں کو 6 سال کے لیے پارٹی سے معطل کر دیاگیا ہے۔
مہاراشٹر پردیش سماجوادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی کے حکم پر انہیں معطل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ پانچ دسمبر کو بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے کے لیے ہوئے انتخابات میں کونارک وکاس اگھاڑی کو کانگریس کے 18 باغی کارپوریٹروں کے ساتھ سماج وادی پارٹی کے بھی دو کارپوریٹر عباس علی انصاری اور بھیمابائی سریش بھگت نے ووٹ دیا تھا۔ اس بات سے ناراض ہوکر پارٹی کے صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی نے انہیں 6 سال کے لیے پارٹی سے معطل کرنے کا حکم مقامی ضلعی صدر کو دیا تھا انہوں نے یہ کاروائی کی ہے۔