ETV Bharat / state

ممبئی میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ معاملات سے تشویش - اور 312 میں منفی اثرات پائے گئے ہیں

پونے کے بعد ممبئی میں کورونا وائرس کے دو اور معاملات سامنے آنے پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،اس طرح مہاراشٹر میں سات افراد میں مثبت اثرات پائے گئے ہیں۔

ممبئی میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ معاملات سے تشویش

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 10:46 PM IST

اس کی اطلاع حکام نے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پونے کے مریض 40 دیگر افراد کے ہمراہ دوبئی کے فوری سے واپس لوٹے ہیں۔

ممبئی میں کورونا وائرس کے مثبت اثرات پائے جانے پر مریضوں کو کستوربا گاندھی ہسپتال میں بنائے خصوصی وارڈ میں رکھ کر علاج کیا جارہا ہے۔ان۔کی طبی جانچ کی رپورٹ آنے کے بعد انہیں خصوصی اور الگ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ریاستی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،کیونکہ اب تک ایک لاکھ 38 ہزار 968 مسافروں کی طبی جانچ مہاراشٹر کے تین ممبئی،پونے اور ناگپور کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کی جاچکی ہے،جبکہ مرکز کی نئی ہدایات کے مدنظر ایران،جنوبی کوریا اور اٹلی سے آنے والے مسافروں کی بھی جانچ کی جارہی ہے اور مہاراشٹر میں29 فروری سے ان متاثرہ ممالک کے 635 افراد داخل ہوئے ہیں۔

جنوری 18 سے اب تک 349 کو شک کی بنا پر جانچ کی گئی اور 312 میں منفی اثرات پائے گئے ہیں۔انہیں 14 روز نگرانی میں رکھ کر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پونے میں 18 اور ممبئی کے ہسپتالوں میں15 مشتبہ افراد زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.