گڈچرولی: ریاست مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو ماؤنواز مارے گئے۔ سینئر پولیس افسر نے یہ جانکاری دی۔ اہلکار کے مطابق گڈچرولی ضلع کے دھمرانچا علاقے میں ماؤنوازوں کے چھپے ہونے کی خاص اطلاع تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب سی-60 کمانڈوز اور چھتیس گڑھ سیکورٹی فورس کی مشترکہ ٹیم سرچ آپریشن کر رہی تھی تو چھپے ہوئے نکسلیوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔ Police Encounter with Maoists in Gadchiroli
تاہم پولیس کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو دیکھ کر نکسلائیٹ جنگل میں بھاگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ تصادم رکنے کے بعد جائے واقع سے دو لاشیں برآمد ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں سیکیورٹی اہلکاروں کے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Naxalite Killed in Balaghat پولیس تصادم میں بارہ لاکھ روپے کا انعامی نکسلی ہلاک
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ 19 دسمبر کو مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع کے ملوجکھنڈ تھانہ علاقہ کے جنگل میں ہاک فورس کے جوانوں نے تصادم میں 12 لاکھ روپے کا انعامی ایک نکسلی کو مار گرایا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مالوج کھنڈ کے ہراتولہ میں نکسلیوں کی طرف سے گاؤں والوں سے راشن اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء زبردستی لینے کی اطلاع ملنے کے بعد ہاک فورس کے اہلکاروں کو موقع پر بھیجا گیا تھا۔ جنگل سے آتے ہوئے نکسلیوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا گیا لیکن بیس سے پچیس کی تعداد میں وہاں پہنچنے والے نکسلیوں نے ہاک فورس کے جوانوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ ہاک فورس کے جوانوں نے جوابی کارروائی کی، جس پر نکسلی جنگل کی آڑ لیکر فرار ہو گئے۔ انکاؤنٹر کے بعد جائے واردات کی تلاشی کے دوران ایک نکسلی کی لاش ملی۔ police and Naxalite encounter in MP
یو این آئی