ETV Bharat / state

بھیونڈی: سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک - ایک خاتون سنگین طور پر زخمی

بھیونڈی میں ایک کار کے حادثے کا شکار ہوجانے سے اس میں سوار دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک خاتون شدید طور پر زخمی ہوئی ہیں۔

بھیونڈی: سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک
بھیونڈی: سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 2:24 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے بھیونڈی میں ایک کار کے حادثے کا شکار ہوجانے سے اس میں سوار دو لوگوں کی جائے حادثہ پر موت اور ایک خاتون سنگین طور پر زخمی ہوگئی۔

پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ کار میں سوار لوگ ممبئی میں اپنا کام پورا کرکے بدھ کی تاخیر شب گھر واپس آرہے تھے، تبھی ان کی کار بھیونڈی کے منکولی گاؤں کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی۔ کار ڈیوائیڈر سے ٹکراکر دوسری لین میں چلی گئی اور سامنے سے آرہی بس سے اس کی ٹکر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن کے والد اور دیگر کے خلاف کیس درج

حادثے میں ڈرائیور سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک خاتون سنگین طور پر زخمی ہوگئی۔

زخمی خاتون کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

مہلوکین کی شناخت وشال بھوئے (ڈرائیور) اور امول وابل کے طور پر کی گئی ہے۔ نارپولی پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.