جالنہ: ریاست مہاراشٹر کے جالنہ شہر کے ایم آئی ڈی سی علاقے میں اسٹیل کمپنی کی بھٹی میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں چھے مزدور جھلس گئے ہیں جنہیں پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اب تک اس معاملے میں دو مزدوروں کی موت ہوگئی ہے وہیں اورنگ آباد میں ہسپتال میں داخل دو مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ Boiler Explodes in Jalna Steel Plant
اسٹیل کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے ہوئے دھماکے سے پوری بھٹی اڑ گئی اور اس میں کام کرنے والے 6 مزدور زخمی اور دو کی موت ہوگئی ہے۔ دھماکے کی اطلاع پولیس و فائر بریگیڈ عملہ کو دی گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ ٹیم نے آگ پر قابو پایا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نیرج نے کہا کہ جالنہ اسٹیل انڈسٹری کی بھٹی میں دھماکے کے دوران 6 افراد شدید طور پر جھلس گئے، 4 مریضوں کو جالنہ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ دو مزدوروں کو اورنگ آباد کے بیمڑے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ اورنگ آباد داخل 2 مزدوروں کی صحت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Pandharpur Car Accident پنڈھار پور روڈ پر کار حادثے میں سات یاتری ہلاک اور آٹھ زخمی