چوروں کی چند حرکیتں سننے میں کبھی کبھی کتنی عجیت لگتی ہیں اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پانچ دسمبر کی رات کو ڈونگری علاقے کی دو مختلف دکانوں سے دو چوروں نے تقریبا 12،160 روپئے مالیت کی 148 کلو گرام پیاز چرالی تھی۔
اس تعلق سے 47 سالہ اکبر شیخ نامی سبزی فروش نے ڈونگری پولیس میں کیس درج کرایا تھا، اکبر شیخ زیادہ اپنی دکان میں زیادہ تر پیاز اور سبزی ہی رکھتے ہیں۔ چھ دسمبر کی صبح جب ہ اپنی دکان پہنچے تو انھون نے دیکھا کہ ان کی دوکان میں سے تقریباً 112 کلو سبزی غائب ہے۔
نعت پڑھنے کو لے کر دو فریقوں میں مارپیٹ
کیس درج ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا اور اس کی مدد سے ان دونوں چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کے کچن کا بجٹ متزلزل کردیا ہے کیونکہ پیاز کی قیمتیں کہیں 100 روپئے سے زائد تو کہیں 150 روپئے سے زائد ہے۔
اس تعلق سے حزب اختلاف نے مرکزی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا تھا۔
ملک میں کئی جگہ پر ایسی واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جہاں صارف سبزی فروش سے پیاز تو خرید رہے ہیں لیکن اس سے نظر بچاکر اس کی قیمت ادا کیے بغیر ہی رفو چکر ہوجارہے ہیں۔