ETV Bharat / state

Imtiyaz Jalel On Haj House وزیراعلی سے حج ہاؤس کا افتتاح کروانے کی کوشش: امتیازجلیل - Imtiyaz Jalel On Haj House

ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ حج ہاؤس کے افتتاح کے موقع پرمیں چاہتا ہوں کہ وہ شہر کے عام خاص میدان میں ایک عظیم الشان اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کریں۔ مزید کہا کہ وزیراعلیٰ اگلے ہفتے اورنگ آباد دیہی علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اسی دوران حج ہاؤس کا افتتاح کروانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

وزیراعلی سے حج ہاؤس کا افتتاح کروانے کی کوشش:امتیازجلیل

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 3:12 PM IST

وزیراعلی سے حج ہاؤس کا افتتاح کروانے کی کوشش:امتیازجلیل

مرہٹواڑہ سے حج پر جانے والے عازمین کے لیے اورنگ آباد شہر میں ایک شاندار حج ہاؤس بنایا گیا ہے۔ مجلس اتحاد مسلیمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا کہ عمارت کا محض افتتاح نہ کرنے کی وجہ سے اس سال حج ہاؤس سے حاجی روانہ نہیں ہو سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حج ہاؤس کے افتتاح کو لے کر عوام سوال پوچھ رہی ہے۔ ایم پی امتیاز جلیل نے کہا میں ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پر حج ہاؤس کا افتتاح بھی کر سکتا ہوں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو حج ہاؤس کا افتتاح کرنا چاہیے۔

ایم پی امتیاز جلیل نے کہا کہ حج ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ وہ شہر کے عام خاص میدان میں ایک عظیم الشان اسٹیڈیم کی تعمیر کا اعلان کریں۔ مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ اگلے ہفتے اورنگ آباد دیہی علاقوں کا دورہ کریں گے اسی دوران حج ہاؤس کا افتتاح کروانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہیں۔

اور انہوں نے اس سلسلے میں ڈویژنل کمشنر سنیل کیندریکر سے بات بھی کی ہے۔ امتیاز جلیل نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ عام خاص میدان کی زمین پر بچوں کے لیے اسٹیڈیم بناؤں لیکن حکومت اور عدالت کے درمیان یہ تنازعہ ہے، کہ اس جگہ کا مالک کون ہے اس اسٹیڈیم کے لیے ہمیں ریاستی حکومت سے ایک روپیہ کی ضرورت نہیں ہے، اسٹیڈیم کیلئے مرکزی حکومت سے فنڈ حاصل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

ریاستی حکومت کو یہ زمین ہمیں اسٹیڈیم کے لیے صرف کاغذ پر دینا ہوگا، اس کے بعد آگے کی کارروائی میں خود کروں گا اور عام خاص کا گراؤنڈ صرف کھیلنے کے لیے ہوگا ، انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ میں نے وزیر اعلیٰ کے حج ہاؤس کے افتتاح میں شرکت کے لیے وزیر زراعت عبدالستار سے بات کی ہے وہ اگلے ہفتے حج ہاؤس کے افتتاح کے لیے وزیراعلیٰ کو لائیں گے۔

مزید پڑھیں:Khidmat Hujjaj Committee اورنگ آباد میں ایک اور خدمت حجاج کمیٹی کی تشکیل

امتیاز جلیل نے یہ بھی کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ اس تقریب میں عام خاص میدان میں منصوبہ بند اسٹیڈیم کا اعلان کروں امتیاز جلیل نےکہا کہ متعلقہ وزیر نے جالنہ روڈ پر 400 بستروں پر مشتمل اسپتال کی فائل کو دبا دیا ہے اور ان کا منصوبہ کیا ہے مجھے سب پتہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.