اورنگ آباد: آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے 13 سے 15 اگست تک ملک بھر میں 'ہر گھر ترنگا' مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم کے ذریعے اورنگ آباد شہر کے ساڑھے تین لاکھ مکانات پر ترنگا جھنڈا لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس جشن کے لیے عام لوگوں کو مفت میں جھنڈے تقسیم کیے جائیں گے۔ ساتھی ہی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ترنگا جھنڈا لگاتے وقت اس کا احترام کرنا بھی لازمی ہے۔ اس کے لیے جلد ہی قوانین عوام کو بتائے جائیں گے۔ Azadi Ka Amrit Mahotsav
اورنگ آباد میونسپل کمشنر اور اسمارٹ سٹی کے سی ای او استک کمار پانڈے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان تمام اصولوں کا احترام کریں اور یوم آزادی کا جشن منائیں۔ اس مہم کا مقصد لوگوں کے درمیان ملک سے محبت و احترام، حب الوطنی ہے اور بھارت کی آزادی کے 75 سال کا جشن منانا ہے۔ انتظامیہ نے شہر کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ترنگا پرچم کو اپنے گھروں پر لگائیں۔
اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ایڈمنسٹریٹر استک کمار پانڈے نے کہا کہ عوامی مقامات پر شہریوں کو جھنڈے مفت میں دستیاب کرائے جائیں گے، اس کے لیے مختلف این جی اوز، تنظیموں، ہیلپ گروپس کے ذریعے جھنڈے فراہم کیے جائیں گے۔ شہریوں سے اپیل کی جائے گئی کہ وہ اپنے گھروں پر جھنڈے تمام قواعد و ضوابط سے لگائے اس موقع پر کمشنر آستک کمار پانڈے نے خود 2 ہزار جھنڈے دینے کا اعلان کیا، شہر میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ گھروں پر ترنگا جھنڈا لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Har Ghar Tiranga Abhiyan: مرکز کی ہر گھر ترنگا مہم سے ٹیکسٹائل شعبے میں خوشی کی لہر