ETV Bharat / state

پانی کے لیے ریل کا سفر! - پانی

خشک سالی سے متاثر مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ ضلع میں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔

water
author img

By

Published : Jun 20, 2019, 10:09 PM IST

اس سے مراٹھواڑہ کا اورنگ آباد شہر بھی نہیں بچ سکا ہے۔ اورنگ آباد کے قریب واقع مکندواڑی علاقے میں غریب اور محنت کش افراد رہتے ہیں جہاں نہ پانی کا نل ہے اور نہ ہی بورویل ہے اور اگر کہیں کوئی بورویل ہے تو وہ خشک ہو چکا ہے۔

پانی کے لیے ریل کا سفر!

پانی کے لیے حیدرآباد سے اورنگ آباد کے درمیان روزانہ چلنے پیسینجر ٹرین کا انتظار کرنا یہاں کے لوگوں کا معمول بن گیا ہے۔

علاقے کے بچے اور بزرگ گھنٹوں مکندواڑی اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرتے ہیں اور جیسے ہی ٹرین اسٹیشن پر پہنچتی ہے، وہ اس میں سوار ہو جاتے ہیں۔

یہ ٹرین اورنگ آباد اسٹیشن پر رکتی ہے جہاں وہ برتنوں میں پانی بھرتے ہیں اور اس کے بعد اسی ٹرین سے دوبارہ مکندواڑی اسٹیشن پر پہنچتے ہیں۔

اس اسٹیشن پر ٹرین قریب پانچ منٹ کے لیے ہی رکتی ہے جس دوران انہیں اترنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ بھی لاحق رہتا ہے۔

مراٹھواڑہ میں بارش کے موسم میں بھی پانی کا سنگین مسئلہ ہے اور ان کے زبان پر بس یہی دعا ہے کہ ابر رحمت جم کر برسے تاکہ ان کو راحت ملے اور انہیں پانی کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالنا نہ پڑے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.