ETV Bharat / state

Training Aircraft Crashed مہاراشٹر کے پونے میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو افراد زخمی - Pune Maharashtra latest news

مہاراشٹر کے پونے ضلع میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ تاحال اس حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ اس حادثے میں پائلٹ سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Training Aircraft Crashed in Pune Maharashtra

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 11:49 AM IST

Updated : Oct 22, 2023, 12:04 PM IST

مہاراشٹر کے پونے میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ

پونے: مہاراشٹر کے پونے ضلع میں گوجوباوی گاؤں کے قریب تربیتی سیشن کے دوران ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں پائلٹ اور اس کا ٹرینر دونوں زخمی ہو گئے۔ دونوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ پونے دیہی پولیس افسر نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ چار دنوں کے اندر تربیتی طیارے کے گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

جانکاری کے مطابق طیارہ بارامتی تعلقہ کے گوجوباوی گاؤں کے قریب صبح آٹھ بجے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ یہ طیارہ ریڈ برڈ فلائٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا تھا۔ اس سے قبل 19 اکتوبر کو پونے ضلع کے ایک گاؤں میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس میں دو لوگ تھے۔ طیارے کے پائلٹ اور طیارے میں سوار ایک اور شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مزید پڑھیں: Private Plane Crash In Mumbai ممبئی ہوائی اڈے پر نجی طیارہ حادثے کا شکار، تین مسافر زخمی

IA Jet Plane Crashed In Karnataka کرناٹک کے چامراج نگر میں جیٹ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

Plane crash in Brazil برازیل کے ایمیزون میں طیارہ حادثہ، چودہ افراد ہلاک

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ طیارے نے نجی تربیت کے لیے ٹیک آف کیا تھا۔ اس کا تعلق کسی پائلٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے تھا۔ اس سے قبل 25 جولائی 2022 کو پونے میں ایک سیٹ والا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ جہاز میں سوار ایک خاتون پائلٹ زخمی ہو گئیں۔ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔ طیارہ ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ بارامتی میں کارور ایوی ایشن کی طرف سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ہوائی جہاز کی تربیت سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارے کا گر کر تباہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ اس میں طیارہ اڑانے والے لوگ نئے ہوتے ہیں۔

Last Updated : Oct 22, 2023, 12:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.