ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں ٹریکٹر ریلی نکالی گئی۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کسانوں اور سی پی آئی کارکنان نے حصہ لیا۔
اس ٹریکٹر ریلی میں موجود لوگوں نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور پلے کارڈ دکھا کر اپنا احتجاج درج کروایا۔
گزشتہ کئی مہینوں سے دہلی میں کسان مرکزی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں 26 جنوری کے موقع پر کسانوں اور کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے ایک ٹریکٹر ریلی نکالی گئی۔ یہ ٹریکٹر ریلی اورنگ آباد کے دہلی گیٹ سے بھلکل گیٹ تک نکالی گئی، جہاں بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے پر پہنچ کر یہ ریلی کا اختتام پذید ہوئی۔
اس ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں کسان اور کمیونسٹ پارٹی کے لوگ شامل ہوئے۔ ٹریکٹر ریلی میں مرکزی حکومت کی کسان پالیسیوں کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسان ریلی: مکربا چوک پر تصادم، پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھیاں چلائیں
ریلی میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ دہلی میں کسان تحریک کا حصہ بنے تھے اور وہاں کسانوں کی حمایت بھی کی تھی۔ دہلی سے آنے کے بعد ہم نے اورنگ آباد کے قریبی دیہی علاقوں کا دورہ کیا اور مرکزی حکومت کے کسان قانون کے بارے میں عوام کو آگاہ کیا۔
احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت کسانوں کے تینوں نافذ کردہ قانوں کو رد کرے اور 2020 میں جو بجلی کا بل آیا تھا وہ بھی حکومت معاف کرے۔