گوا کے سیاحتی کمپنی سیتا کے افسر ارنسٹ ڈائس نے کہا ہے کہ سری لنکا میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکہ گوا کے سیاحتی صنعت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
دائس کے مطابق اس سے قبل ترکی، مصر تیونیشیا جیسے ملکوں میں شدت پسندانہ حملہ ہوا تھا، تو اس کا براہ راست فائدہ گوا کے سیاحتی صنت کو ملا ہے۔
گوا میں محکمہ سیاحت کے سربراہ ساویوں میس کا بھی کہنا ہے کہ سری لنکا میں ہوئے دھماکے کا فائدہ گوا کو ملے گا۔
ساتھ ہی مزکورہ بالا ادارہ نے حکومت سے ویزا فیس کم کرنے کی اپیل کی ہے جو سیاحتی علاقوں کی ترقی میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔