ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 120 نئے کیسز کی تصدیق - کورونا کیسز کی تعدا میں اضافہ جاری

اورنگ آباد میں 31 ہزار 230 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 999 مریض اس مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے 120 نئے کیسز کی تصدیق

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 2:25 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 11 اکتوبر کو دیر رات جاری کردہ ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 120 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 332 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

ضلع میں 999 افراد کی کورونا سے موت ہو چکی ہے اور 31 ہزار 230 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 3 ہزار 103 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ سیر وتفریح نہیں کریں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں، سوشل ڈیسٹنسنگ اور ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپاٹ بنائے گئے ہیں کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا جا رہا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.