ETV Bharat / state

مالیگاؤں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 303 ہوگئی

ناسک ضلع میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 333 ہے۔ وہیں مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

author img

By

Published : May 3, 2020, 12:34 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 2:12 PM IST

مالیگاؤں: کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 303 ہوئی

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 303 ہو چکی ہے۔ اب تک 20 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔ جنہیں قرنطینہ سے ان کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں کورونا سے 12 وفات ہو چکی ہے۔

پورے ناسک ضلع میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 333 ہے۔ جبکہ مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

پہلے مالیگاؤں سینٹرل علاقے میں کورونا سے متاثر مریض پائے گئے اور مالیگاوں آوٹر کے کیمپ، دبھاڑی، کلکٹر پٹہ، ہمت نگر پولس کالونی، پربھاگ نمبر 1، سنگمیشور اور دیگر علاقوں میں بھی کورونا کے مثبت مریص پائے جا رہے ہیں۔

مالیگاؤں کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے اور پولس کی سختی کے باوجود بھی عوام کی لاپرواہی کی وجہ سے کورونا مرض پھیل رہا ہے۔ اگر کورونا پر قابو نہیں پایا گیا تو حالات اس سے بھی خراب ہو سکتے ہیں۔

اب سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ نجی ہسپتالوں میں بھی کورونا مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے نیا فاران ہسپتال کے ڈاکٹر سفیان انصاری سے فون پر گفتگو کی۔

ڈاکٹر سفیان انصاری نے بتایا کہ 'نیا فاران ہسپتال میں اب زائد مریضوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے لئے جگہ نہیں ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'شہر کے مزید نجی ہسپتالوں کو قرنطینہ سینٹر بنایا جائے۔'

Last Updated : Jun 2, 2020, 2:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.