ETV Bharat / state

Crime Story جننگ کمپنی کے 20 لاکھ روپے کی لوٹنے والے تین افراد گرفتار

ریاست مہاراشٹر کے سلوڑ تحصیل میں جننگ کمپنی کے ملازمین سے 20 لاکھ روپے کی نقد رقم فلمی اسٹائل میں لوٹ کر فرار ہونے والے تین ملزمین کو اورنگ آباد دیہی پولیس کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ پچھلے اٹھائیس دن سے اس ڈکیتی کی پولیس تفتیش کر رہی تھی۔ تینوں ملزمین کو جالنہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ Crime Story

Crime Story
Crime Story
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 1:13 PM IST

اورنگ آباد: اورنگ آباد دیہی کرائم برانچ پولیس کو سلوڑ میں جننگ ملازمین سے 20 لاکھ روپے کی نقد رقم لوٹنے کے معاملے میں ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے جالنہ ضلع کے مختلف مقامات سے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔ کرائم برانچ نے تینوں بدمعاشوں کو مزید تفتیش کیلئے سلوڑ سٹی پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور انہیں مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا اس کے بعد ہی پولیس کی حراست میں ملزمان سے دیگر معلومات سامنے آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق 27 مارچ کو مقامی کنٹر روڈ پر واقع نوین کاٹن جننگ کے دو ملازمین معمول کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ سے پچیس لاکھ روپے کی رقم نکال کر بائک پر شہر سے جننگ جارہے تھے۔ شہر کے آنند پارک کے قریب راستے میں پیچھے سے موٹر سائیکل پر آئے نا معلوم ملزمان جننگ ملازمین سے پیسوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے تاہم بیگ چھیننے کے دوران موقع سے کچھ فاصلے پر تھیلے سے پانچ لاکھ روپے گر گئے، بعد میں ایک شخص نے اسے جننگ مالک کے حوالے کر دیا تاہم ڈاکو بیس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تھی۔ مقامی پولیس کے علاوہ کرائم برانچ کے اسکواڈ بھی بنائے گئے اور بالآخر 28 دن کے بعد پولیس کو اس معاملے میں کامیابی مل گئی۔ پولیس نے اس کیس کا پردہ فاش کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ بدمعاش انتہائی ہوشیاری سے ڈکیتی کی واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ اس کے پیش نظر اس معاملے کو بے نقاب کرنا پولیس کیلئے ایک چیلنج بن گیا تھا لیکن سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیش کلوانیہ کی رہنمائی میں کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر رامیشور دینگے، پی ایس آئی پردیپ تھوہے، پی ایس آئی وجے جادھو، پولیس اہلکار کی جدوجہد کے بعد ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی ٹھگ نے شادی کے نام پر خاتون سے 33 لاکھ روپے اینٹھ لیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.