ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 550 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور مزید تین مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر 81,17,574 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,322 ہو گئی ہے۔ new Corona cases in Maharashtra
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 749 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد 79,65,395 ہوگئی ہے۔ ریاست کی صحت یابی کی شرح 98.11 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔ ریاست میں اس وقت 3,857 فعال مریض ہیں جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Update ملک می کورونا کے 5443 نئے کسیز سامنے آئے
یو این آئی