بالی ووڈ اداکار ارجن کپور کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں نافذ ملک لاک ڈاؤن میں 300 کنبوں کے افراد کو کھانا کھلائیں گے۔
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ اس دوران روزانہ کما کر کھانے والوں کے سامنے بہت بڑا بحران کھڑا ہو گیا ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کورونا وائرس جیسے مشکل وقت میں مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔اب اس فہرست میں اداکار ارجن کپور کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔
ارجن کپور لکی ونرس کے ساتھ ہفتے کے آخر میں ورچوئل ڈیٹ پر گئے تاکہ جو یومیہ مزدور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ بھی کما نہیں پا رہے ہیں ان کے لئے فنڈ جمع کیا جا سکے۔ ارجن کپور نے انسٹاگرام پر ورچوئل ڈیٹ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا ’’اچھے لوگوں کے ساتھ ورچوئل ڈیٹ پر۔ آپ سب کے ساتھ چیٹنگ کرکے بہت اچھا لگا‘‘۔
ارجن کپور نے کہا ’’کورونا وائرس نے ہمیں انجان علاقے میں پھینک دیا ہے میں اپنے سبھی شائقین کا شکر گزار ہوں کہ میری پانچ لکی ونرس کے ساتھ 30 منٹ کی ورچوئل ڈیٹ نے فنڈ جمع کیا تاکہ بہت سے خاندانوں کو کھانا کھلایا جا سکے۔