میونسپل کارپوریشن کی اس مہم میں پولیس بھی اپنا تعاون دے رہی ہے۔ اورنگ آباد شہر میں کورونا کی زنجیر توڑنے کے لئے حکم امتناع نافذ کیا گیا ہے، اس کے باوجود لوگ اپنی ضروریات کے لئے گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور ہیں۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے بے وجہ گھروں سے باہر گھومنے والے افراد کا اس جگہ پر ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر کا کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر گھومنے والے افراد کو پکڑ کر ان کا اینٹیجن ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے تاکہ کورونا کی تصدیق ہو سکے۔
مزید پڑھیں:
کورونا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار پر سوالات
شہر میں اسپاٹ ٹیسٹنگ صبح 9 بجے سے رات 1 بجے تک دو شفٹ کے ذریعے جاری رہیں گی۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے لیے پولیس اہلکاروں کی مدد لی جارہی ہے۔