ETV Bharat / state

تھانے :کارپوریشن میں ٹی بی کے مریضوں کا احتجاج - دارالحکومت ممبئی

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے میونسپل کارپوریشن کے ماہانہ اجلاس میں مقامی کارپوریٹر تپ دق(ٹی بی) کے مریضوں کو لے کر کارپوریشن میں داخل ہوگئے اور مریضوں کو دوائیں نہ فراہم کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا۔

مریضوں کا احتجاج
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 6:47 PM IST

مرکز میں اقتدار میں آنے جانے والی ہر حکومت تپ دق (ٹی بی) کے مرض سے ملک کو نجات دلانے کے لیے کروڑوں روپئے خرچ کرتی ہے مگر اب سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کا نعرہ بلند کرنے والی مرکزی حکومت نے 24جون 2019 سے ریاستوں کو ٹی بی کی دوائیں مہیا کرانا بند کردیا ہے۔

اب بی جے پی کی مرکزی حکومت نے تپ دق کی دوائیوں کا خرچ ریاستی حکومت کو برداشت کرنے کے لیے کہا ہے۔ اس کے بعد ریاستی حکومت نے بھی اپنا پلہ جھاڑتے ہوئے ٹی بی کی دواؤں کا انتظام میونسپل کارپوریشن کو کرنے کے لیے کہا ہے جس کے سب ٹی بی کے مریضوں کو ان کے سینٹرس پر دوائیں نہیں مل پارہی ہیں۔

مریضوں کا احتجاج

اس تعلق سے تھانے شہر کے کارپوریٹر اشرف پٹھان(شانو) نے اپنے علاقہ میں تپ دق سے متاثرہ مریضوں کو ساتھ لے کر تھانے میونسپل کارپوریشن میں جاری ماہانہ اجلاس میں داخل ہوگئے اور دوران اجلاس ہی تمام مریضوں کو سب کے سامنے کھڑا کردیا۔
انھوں نے افسران کو کارپوریشن کی جانب سے کی جاری رہی تساہلی اور ریاست و مرکز کی جانب سے متعلقہ دوائیں بند کیے جانے کے سبب غریب و ضرورتمند مریضوں کو ہونے والے نقصان سے آگاہ کرایا۔

یہ منظر دیکھ کر شہر کمشنر سنجیو جیسوال نے فوری طور پر فیصلہ سنایا کہ' دو دنوں کے اندر کارپوریشن کے محکمہ صحت کو ٹی بی کی دواؤں کے لیے بجٹ مختص کر کے تمام مراکز پر دو دنوں میں دوائیں فراہم کی جائیں گی۔

اس دوران شہر کے متعدد کارپوریٹر کے ساتھ تپ دق کے مریض اور ان کے اہل خانہ نے بھی کارپوریشن کے دروازے پر احتجاجی طور پر ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑے نظر آئے۔

Intro:تھانے کارپوریشن کے اجلاس کے دوران ٹی بی مریضوں کے ساتھ احتجاج

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے میونسپل کارپوریشن کے ماہانا اجلاس کے دوران کارپوریٹر اشرف پٹھان ٹی بی کے مریضوں کو لیکر گھس گئے اور انھیں دوائیں نہ ملنے پر زبردست احتجاج کیا ۔ جس پر میونسپل کمشنر نے جلد ہی دوائیں فراہم کرانے کی یقین دہانی دلایا ۔

تپ دق ٹی بی کے مرض سے بھارت کو نجات دلانے کے لئے حکومت کی جانب سے کروڑوں روپئے خرچ کئے جاتے ہیں مگر وہیں زمینی حقیقت یہ ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس والی اور سب کا وشواس کا نعرہ بلند کرنے والی مرکزی حکومت نے 24جون2019سے ریاستوں کو ٹی بی کی دوائیں مہیا کرانا بند کردیا ہے اور ٹی بی کی دوا کا خرچ ریاستوں کو برداشت کرنے کو کہا ہے جس پر ریاستی حکومت نے بھی ٹی بی کی دوائیں میونسپل کارپوریشنوں کو انتظام کرنے کو کہا ہے اس طرح حکومتوں کی ان آپسی معاہدوں کے درمیان ٹی بی کے مریضوں کو انکے سینٹرس پر دوائیں نہیں مل پارہی ہیں جس کو لیکر کارپوریٹر اشرف پٹھان(شانو) نے اپنے علاقہ کے مریضوں کو لیکر تھانے میونسپل کارپوریشن کے ماہانا اجلاس میں داخل ہوگئے اور دوران اجلاس مریضوں کو سب کے روبرو لاکر کھڑا کرکے کارپوریشن کو اسکی تساہلی اور ریاست و مرکزکی جانب سے دوائیں بند کئے جانے سے مریضوں کو ہونے والے نقصان سے آگاہ کرایا یہ دیکھ ہاوس میں بیٹھے سبھی ششدر رہ گئے جس پر کمشنر سنجیو جیسوال نے فوری طور پر فیصلہ سنایا کہ ہم دو دنوں کے اندر کارپوریشن کے محکمہ صحت کو ٹی بی کی دواوں کے لئے بجٹ مہیا کرائے گے اور تمام مراکز پر دو دنوں میں دوائیں پہنچا دیں گے ۔اس دوران کارپوریٹر اشرف پٹھان شانو انکے ہمراہ ممبرا پربھاگ سمیتی کی چیئرمین عشرین راوت ، کارپوریٹر فرزانہ شاکر شیخ اور دیگر افراد و مریضوں کے اہل خانہ بھی میونسپل کارپوریشن کے دروازے پر بھی کافی دیر تک دھرنا دیئے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے کھڑے نظر آئے ۔ کارپوریٹر شانو پٹھان نے بتایا کہ یہ کیسا سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس ہے جہاں ٹی بی جیسے مہلک مرض کو حکومتں سنجیدگی سے نہیں لے رہیں ہیں اسپتالوں میں دوائیں نہیں تو وکاس کس کا ہورہا ہے مریضو ں کا ساتھ دینے سے اس حکومت نے انکار کردیا ہے توکیسے سب کا وشواس جیتے گی۔ ٹی بی کے مریضوں کی دوائیں مرکزی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے بند کئے جانے پر انھوں نے حکومت کے اس رویہ پر سخت ناراضگی کا اظہا ربھی کیا ۔ 

بائٹ:اشرف پٹھان(کارپوریٹر)

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ Body:تھانے کارپوریشن کے اجلاس کے دوران ٹی بی مریضوں کے ساتھ احتجاج
Conclusion:تھانے کارپوریشن کے اجلاس کے دوران ٹی بی مریضوں کے ساتھ احتجاج
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.