ETV Bharat / state

حج کی منسوخی کا فیصلہ تاریخ میں پہلی بار نہیں ہوا

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایکزیکٹیو افسر مقصود احمد خان نے بتایا کہ ملک میں حج کمیٹی کی مکمل تیاری تھی لیکن سعودی عرب میں حجاج کی تیاریوں کے لیے دشواری پیش آسکتی تھی۔ اس لیے اس بار حج ممکن نہیں ہے۔ عازمین حج کی رقم واپس کر دی جائے گی۔

this is not the first time in history that a decision has been taken to cancel the haj
حج کی منسوخی کا فیصلہ تاریخ میں پہلی بار نہیں ہوا
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 12:22 PM IST

ممبئی میں حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایکزیکٹیو افسر مقصود احمد خان نے یہاں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی وزارت برائے حج اور مذہبی امور امسال حج 2020 کے منسوخ کیے جانے اور اندرون ملک محدود پیمانے پر حج کیے جانے کا اعلان کیا ہے، جس میں سعودی عرب میں مختلف ممالک کے مقیم شہری شرکت کر سکیں گے۔

this is not the first time in history that a decision has been taken to cancel the haj
حج کی منسوخی کا فیصلہ تاریخ میں پہلی بار نہیں ہوا

اس طرح بھارت سے بھی تقریباً سوا لاکھ عازمین حج بیت اللہ نہیں جاسکیں گے، جبکہ 15 ہزار درخواست گزار نے حج کمیٹی آف انڈیا کے جمع رقم کی واپسی کے اعلان کے بعد منسوخی کی درخواست دے دی ہے اور سعودی عرب کے حج منسوخی کے اعلان کے بعد باقی عازمین حج کی رقم انہیں خود بخود واپس کر دی جائے گی۔

مقصود احمد خان نے مزید کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے ساری تیاریاں کرلی تھی، لیکن اس عرصے میں اگر حج کا اعلان کر دیا جاتا تو کافی دشواری پیش آسکتی تھی۔ شاید رہائش وغیرہ کے سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں ہوسکی تھی اور ٹرانسپورٹیشن وغیرہ کے تعلق سے بھی اقدام نہیں ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ 180 سے زائد ملکوں میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود تعداد میں اندرون ملک سے مختلف ممالک کے شہریوں کو حج کا موقع دیا جائے گا۔ کیونکہ روز بروز اس کے خطرات میں اضافہ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہےکہ سعودی مقیم غیر ملکی شہریوں کو محدود حج کی منظوری دی جائے۔ محفوظ صحت مند ماحول میں ہو اور کورونا کے بچاﺅ کے تقاضے پورے کیے جائیں اور عازمین حج کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے،جبکہ انسانی جان کے تحفظ سے متعلق شریعت کے مقاصد پورے کیے جاسکیں۔

واضح رہے کہ امسال سعودی عرب حکومت نے حج بیت اللہ کی منسوخی کا عارضی اعلان مارچ کے دوران ہی کر دیا تھا، لیکن دنیا بھر میں اور خود سعودی عرب میں کورونا وائرس جیسی وبائی بیماری کے اثرات کی وجہ سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جاتا رہا کہ امسال کا حج منسوخ کر دیا جائے یا تعداد میں کمی واقع کر دی جائے اور اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاچکا ہے، کیونکہ حج کی تیاریوں کے سلسلہ میں تقریباً ایک مہینہ ہی رہ گیا ہے اور اب ممکن نہیں ہے کہ سعودی حکام اور دیگر ممالک اتنی بڑی تیاری مکمل کرلیں۔ بھارت میں تو یہ ممکن ہی نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.