اسلام اور مسلمانوں کو ایک نمبر دشمن بتانے والے شرانگیز بیانات کے لیے بدنام شیو پرتشٹھان کے صدر سمبھاجی بھڑے کو مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے زبان سے زہر اگلنے والا دہشت گرد قرار دیا۔ Imtiyaz Jaleel on Sambhaji Bhide
انھوں نے کہا بھڑے کی زبانی دہشت گردی ملک و قوم کے لیے خطرناک ہے ساتھ ہی ایم پی جلیل نے کہا کہ بھڑے جیسے دہشت گردوں کا ٹھکانہ جیل نہیں بلکی پاگل خانہ ہے۔
اسلام اور مسلمانوں کو ایک نمبر دشمن بتانے والے شرانگیز بیانات کے لیے بدنام شیو پرتشٹھان کے صدر سمبھاجی بھیڑے کو ایم پی امتیاز جلیل نے زبان سے زہر اگلنے والا دہشت گرد قرار دیا۔
ایم پی جلیل کا کہنا ہیکہ ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث اجمل قصاب اور بھڑے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ امتیاز جلیل نے بھڑے کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے لوگوں کو پاگل خانے میں بھیج دینا چاہیے۔