ETV Bharat / state

گوا میں متعدد غیر ملکی شہری اب بھی موجود - گوا

مرکزی وزارت برائے امور داخلہ کی گائڈ لائن کے مطابق گوا سے اب تک 6 ہزار غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن پہنچایا گیا ہے جبکہ 2 ہزار غیر ملکی شہری اب بھی گوا میں موجود ہیں۔

goa
goa
author img

By

Published : May 4, 2020, 11:53 PM IST

فورینرز ریجنل رجسٹریشن آفس (ایف آر آر او) کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس باسکو جارج نے بتایا کہ 'غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن پہنچانے کے باجود اب بھی 2 ہزار غیر ملکی شہری گوا میں موجود ہیں۔'

جارج نے بتایا کہ 'جب ملک میں لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا، اس وقت گوا میں 8 ہزار غیر ملکی شہری موجود تھے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'مرکزی وزارت برائے امور داخلہ کی گائڈ لائن کے مطابق گوا ایئر پورٹ سے 6 ہزار غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن پہنچایا گیا ہے اور اس وقت گوا میں کم سے کم 2 ہزار غیر ملکی شہری موجود ہیں۔ ہم اب بھی غیر ملکی شہریوں کو ان کے وطن پہنچانے کا کام مرکزی وزارت برائے امور داخلہ کی گائڈ لائن کے مطابق کر رہے ہیں۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ 'کئی افراد سیاحتی ویزے پر آئے ہیں جو کہ ہمارے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں جبکہ کئی افراد بزنس ویزے پر آئے ہیں اور وہ ہمارے پاس رجسٹرڈ ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'کرناٹک کے ساحلی اضلاع میں پھنسے ہوئے غیر ملکی شہری، ایئر پورٹ جانے کے لیے ریاست میں آ سکتے ہیں لیکن وہ گوا میں قیام نہیں کر سکتے ہیں۔ حالانکہ جو افراد گوا کے پورٹ سے جانا چاہتے ہیں۔ انہیں وزارت برائے امور خارجہ سے کلیئرنس حاصل کرنا ہوگا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اب بھی روس کے کئی شہریوں کو گوا سے ان کے وطن پہنچانا باقی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'وہ ایم ای اے سے رابطے میں ہیں اور روسی شہری، گوا سے روانہ ہو رہے ہیں جبکہ کچھ افراد ممبئی کے پورٹ سے روانہ ہوں گے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'حکومت نے غیر ملکی شہریوں کے ویزے میں بغیر کسی اضافی چارج کے 17 مئی تک توسیع کر دی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.