اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے مشن مریم مرزا محلہ محلہ بچوں کی تیسوی لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا۔ بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش کی مناسبت سے اورنگ آباد کی مسلم خواتین نے شہر کے دہلی گیٹ علاقے میں گلی محلوں کے بچوں کے لیے محلہ لائبریری شروع کی ہے۔ اس لائبریری کا نام سمرین بچوں کی لائبریری" رکھا گیا ہے۔ The women of Aurangabad started a library for the children of the neighborhood
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق افتتاحی تقریب سلمان فنکشن ہال دہلی گیٹ پر عمل میں آئی۔ لائبریری کے لیے جگہ شیخ شفیق انجینیئر نے فراہم کی ہے اور شائستہ تبسم، ثناء خدیجہ کے تعاون سے لائبریری کا آغاز کیا گیا۔ لائبریری کا افتتاح غوثیہ بیگم کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
مقیم خان نے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوۓ کہا کے آج کل بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی مطالعے کا شوق نہیں رہا اور سبھی لوگ موبائل میں ہی اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں مقیم خان نے محلہ محلہ لائبریری کی تعریف کرتے ہوئے مِرزا عبدالقیوم ندوی کی ستائش کی۔
ریڈ اینڈ لیڈ فانڈیشن کے صدر مِرزا عبدالقیوم ندوی نے کہا اس سال کے آخری تک پچاس لائبریریوں شروع کی جائیں گی تاکہ بچوں میں مطالعے کا شوق پیدا ہو اور موبائل سے دوری بنے رکھے