ETV Bharat / state

RSS Vijayadashmi Utsav موہن بھاگوت نے نام لیے بغیر بنایا اپوزیشن کو نشانہ - اپوزیشن کو نشانہ بنایا

مہاراشٹر کے ناگپور میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ہیڈ کوارٹر میں سالانہ وجے دشمی اتسو منایا گیا۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے پی ایم مودی کی تعریف کی جبکہ اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ گلوکار اور موسیقار شنکر مہادیون نے ناگپور میں آر ایس ایس کے وجے دشمی تہوار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ Bhagwat performed Shastra Puja, Nagpur RSS headquarter

RSS Holds Vijayadashmi Utsav
RSS Holds Vijayadashmi Utsav
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 11:46 AM IST

ناگپور: ہر سال کی طرح اس سال بھی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے رضاکاروں نے وجے دشمی کے موقع پر آج پتھ سنچالن کیا۔ وجے دشمی کے موقع پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی جانب سے منعقد پروگرام میں گلوکار اور موسیقار شنکر مہادیون کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ۔ پتھ سنچالن پروگرام میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت اور گلوکار شنکر مہادیون نے حصہ لیا۔

آر ایس ایس کے وجے دشمی اتسو سے خطاب کرتے ہوئے، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے نام لیے بغیر اپوزیشن پر ملک کی شبیہ کو بگاڑنے اور سماج کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ آر ایس ایس چیف نے کہا کہ ، "دنیا میں اور بھارت میں بھی کچھ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ بھارت آگے بڑھے۔ وہ معاشرے میں دھڑے بندی اور تصادم پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہماری بے خبری اور یقین کی کمی کی وجہ سے ہم بھی بعض اوقات اس میں الجھ جاتے ہیں اور غیر ضروری پریشانیاں پیدا ہو جاتی ہیں، اگر بھارت ترقی کرتا ہے تو وہ اپنا مخالفت کا کھیل نہیں کھیل سکیں گے، اس لیے وہ مسلسل مخالفت کرتے رہتے ہیں ۔"

  • #WATCH | Nagpur, Maharashtra: While addressing RSS Vijayadashmi Utsav, RSS Chief Mohan Bhagwat says, "...There are some people in the world and in also India who do not want that India should move forward... They try to create factions and clashes in society. Because of our… pic.twitter.com/P4nXZcEP27

    — ANI (@ANI) October 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

موہن بھاگوت نے الیکشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ، "انتخابات آنے والے ہیں، ذہن میں رکھیں کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا فرض ہے، سب کو اس میں حصہ لینا چاہیئے۔ پرسکون ذہن سے سوچیں کہ کون اچھا ہے اور کون ہے جس نے اچھا کام کیا ہے۔ بھارت کے عوام نے ہر چیز کا تجربہ کیا ہے۔ ووٹ ان لوگوں کو دیں جو بہترین ہیں..." آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے منگل کو دسہرہ کے موقع پر ناگپور میں آر ایس ایس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دہلی میں منعقدہ G20 سربراہی اجلاس کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ جی ٹوینٹی ہر سال ہوتی ہے لیکن بھارت میں منعقد ہونے میں اس کی ایک خاص خصوصیت تھی۔ اس کونسل میں بھارت کی مہمان نوازی کو بہت سراہا گیا۔

  • #WATCH | Nagpur, Maharashtra: While addressing RSS Vijayadashmi Utsav, RSS Chief Mohan Bhagwat says, "...Elections are coming... Keep in mind that it is the duty of every citizen to vote. Everyone should do it. Think with a calm mind about who is good and who has done good… pic.twitter.com/XJjfXwakxi

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان میں حماس اسرائیل کی طرح کبھی جنگ نہیں ہوئی: موہن بھاگوت

وجے دشمی تقریب میں اس موقع پر پروگرام میں مرکزی وزیر نتن گڈکری کے علاوہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سنگھ کے روایتی لباس میں پروگرام میں شریک ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.