ETV Bharat / state

ناسک میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1985 ہوگئی - مالیگاؤں میں کل کورونا معاملے

ریاست مہاراشٹر میں ناسک کے مالیگاؤں میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثر بارہ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1985 ہوگئی ہے۔

ناسک میں کورونا انفیکشن سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1985 ہوگئی

author img

By

Published : Jun 15, 2020, 7:57 PM IST

ضلع انتظامیہ کی جانب سے آج یہ اطلاع دی گئی۔ ضلع میں کل دیر رات 82 لوگوں کی کورونا جانچ رپورٹ ملی۔ جس میں 70 لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی اور بارہ کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ جس میں آٹھ لوگوں کا تعلق مالیگاؤں شہر سے ہے اور چار مالیگاؤں دیہی علاقے کے ہیں۔

مالیگاؤں شہر سے کورونا پازیٹیو پائے گئے آٹھ لوگوں میں پانچ سال کی ایک بچی سمیت تین خواتین شامل ہیں اور مالیگاؤں کے دیہی علاقے میں چار کورونا پازیٹیو معاملے ملے ہیں سبھی کی عمریں پندرہ سے اٹھائیس کے درمیان ہیں۔

ضلع میں اب تک کورونا سے متاثر 1985 معاملے ہیں، جس میں 676 لوگ ناسک شہر سے ہیں اور دیہی علاقے سے 354 لوگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 883 مالیگاؤں شہر سے اور 72 لوگ ضلع سے باہر کے ہیں۔

ضلع میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد مجموعی طور سے 121 ہوگئی ہے جبکہ 1249 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ضلع میں کورونا کے 615 معاملے سرگرم ہیں، جن میں ناسک شہر میں 412، ضلع کے دیہی علاقے میں 112، مالیگاؤں شہر میں 85 اور ضلع کے باہر چھ لوگ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.