ETV Bharat / state

نِسرگ طوفان کے پیش نظر ممبئی پولیس الرٹ - nisarga cyclone in mumbaii

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ساحلی علاقوں میں لاک ڈاؤن میں مہلت ملنے کے بعد بھی پولیس نے سختی برتتے ہوئے لوگوں کی آمدرفت پر پابندی عائد کی ہے۔

نیسرگ طوفان کے پیش نظر ممبئی پولیس الرٹ
نیسرگ طوفان کے پیش نظر ممبئی پولیس الرٹ
author img

By

Published : Jun 3, 2020, 3:46 PM IST

شہر میں طوفان کے خطرہ کے پیش نظر ممبئی پولیس نے شہر میں دو دنوں یعنی چار جون تک حکم امتناعی نافذ کردیا ہے.

عوامی مقامات سمیت پارک و دیگر تفریحی مقامات پر جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے.

نیسرگ طوفان کے پیش نظر ممبئی پولیس الرٹ

ساحلی علاقوں اور سمندر کے اطراف ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ حکمنامہ ڈی سی پی آپریشن اور ترجمان پرنیہ اشوک نے جاری کیا ہے۔

یہ حکمنامہ، ممبئی شہر میں طوفان کے خطرہ کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔

شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں کو الرٹ کیا گیا ہے اور نشیبی علاقوں میں نگرانی رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

موسلادھار بارش کے سلسلے نے آج سے ہی شدت اختیار کر لی ہے۔ سمندر میں طغیانی اور اونچی اونچی لہریں بھی اٹھنے لگی ہیں۔

جس نے مہاراشٹر اور گجرات میں نسرگ طوفان کو مزید خطرناک بنا دیا ہے۔

کورونا وائرس کے خطرہ کے دوران بارش نے بھی لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

بی ایم سی نے نشیبی علاقوں میں این ڈی آر ایف کی ٹیم کی تعیناتی کا بھی دعوی کیا ہے۔

ممبئی کے قلابہ اور سانتا کروز میں اچھی بارش ریکارڈ کر دی گئی ہے۔ اس لیے آج طوفان کا بھی خطرہ لاحق ہے۔

اس کے علاوہ جوہو چوپاٹی، باندرہ اور مرین ڈرائیو کے سمندر میں اونچی اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

ممبئی، تھانہ، پالگھر، علی باغ میں بارش کے سبب طوفان کا پیش خیمہ محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا تھا جس کی وجہ سے مہاراشٹر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا اور ساحل سمندر کے اطراف کی بستیوں کو خالی کروایا گیا۔

اور ماہی گیروں کو ساحل سمندر سے عارضی راحتی اسکول و دیگر جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اب کورونا کے ساتھ ساتھ ریاست اور ممبئی پر طوفان کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔

بحری فوج، کل سے ہی ماہی گروں کو اپنی اپنی کشتیاں ساحل کے پاس لانے کے لئے اعلان کر رہی ہیں۔

ماہی گیروں کو مچھلی کے شکار کے لئے بارش اور طوفان کی وجہ سے سمندر میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہے۔

حالانکہ کہا یہ بھی جا رہا ہے ہے کی طوفان کا رُخ بدل بھی سکتا ہے اور ممبئی کو اس طوفان سے خطرہ نہیں ہوگا۔

تاہم حکومت اور پولیس نے احتیاط کے طور پر سارے انتظامات کر لیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.