آج 29 جمادی الثانیہ کوچاند دیکھنے کی رویت ہلال کمیٹیوں نے اپیل کی تھی۔ دہلی، احمدآباد، جنوبی ہند اور شمالی ہند میں بھی چاند نظر نہیں آیا ہے۔ مفتی اشفاق قاضی جامع مسجد نے بھی چاند نہیں ہونے کی تصدیق کی ہے۔
لہٰذا یکم رجب المرجب 1441ھ 26 فروری 2020 اور شب معراج 22مارچ2020 کو ہوگی۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب ماہِ رجب شروع ہوتا تو رسول اکرم صلی علیہ وسلم یہ دعا مانگتے: اَللّٰہُمَّ بَارِک لَنَا فِی رَجَبَ وَشَعبَانَ وَبَلِّغنَا رَمَضَانَ
ترجمہ : اے اللہ رجب اور شعبان میں ہم پر برکت نازل فرما اور ہمیں رمضان کا مہینہ نصیب فرما۔