ETV Bharat / state

Fadnavis Meets Raj Thackeray راج ٹھاکرے سے ملاقات غیرسیاسی تھی، فڈنویس کی وضاحت

author img

By

Published : May 30, 2023, 5:01 PM IST

مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ میرے اور راج ٹھاکرے کے درمیان ملاقات سیاسی نہیں بلکہ شخصی تھی۔

Fadnavis Raj Thackeray Meeting
Fadnavis Raj Thackeray Meeting

ممبئی: مہاراشٹر کی سیاست میں ان دنوں اندرونی جنگ جاری ہے۔ ایکناتھ شندے- دیویندر فڑنویس اور مہاوکاس آگھاڑی کے لیڈران میں لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کل رات ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے سے ان کی رہائش گاہ شیو تیرتھ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بارے میں دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ یہ کوئی سیاسی ملاقات نہیں تھی۔ ہم صرف گپ شپ کے لیے ملے تھے۔ ہم بہت دنوں سے ملاقات کے خواہاں تھے۔ آخر کار پیر کو ملاقات کا وقت مل گیا۔ بھلے ہی دیویندر فڑنویس اس میٹنگ کو غیر سیاسی قرار دے رہے ہیں لیکن اس میٹنگ کو لے کر ریاست میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دراصل گزشتہ دنوں راج ٹھاکرے نے بی جے پی کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ مسائل پر تنقید کی تھی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے راج ٹھاکرے مختلف کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں تو ان دونوں رہنماؤں کے درمیان کن کن امور پر بات ہوئی؟ ہر کوئی یہ جاننے کے لیے بے چین ہے۔ آنے والے بی ایم سی انتخابات کے لیے ایم این ایس اور شندے-بی جے پی اتحاد کے بارے میں بھی پچھلے کچھ دنوں سے بحث شروع ہو گئی تھی لیکن اگر ہم گزشتہ چند دنوں میں ہونے والی کچھ سیاسی پیش رفت کو دیکھیں تو راج ٹھاکرے نے کئی معاملات میں بی جے پی کی مخالفت کی ہے۔ فی الحال اس ملاقات کو اسی نقطۂ نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس پس منظر میں فڑنویس اور راج ٹھاکرے کے درمیان یہ ملاقات اہم ہے جس طرح سے راج ٹھاکرے اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے۔ آشیش شیلار اور راج ٹھاکرے نے بھی ایک دوسرے پر تنقید کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی اس آنے والے الیکشن میں ایم این ایس کی مدد لے سکتی ہے۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد کانگریس کو وہاں سب سے زیادہ سیٹیں ملی ہیں۔ کانگریس اکثریت کے اعدد و شمار کا ہندسہ عبور کر کے کرناٹک میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ اس کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کانگریس کو مبارکباد دی۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا تھا کہ ’’کرناٹک کا نتیجہ اور ہار ان لوگوں کے لیے اہم ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا‘‘۔ درحقیقت ملک کی مالی حیثیت میں سب سے مضبوط میونسپل کارپوریشن BMC کا الیکشن آنے والے چند مہینوں میں ہونے کا امکان ہے۔ یہ الیکشن بی جے پی اور ادھو ٹھاکرے کے گروپ کے لیے مشکل ثابت ہونے والا ہے۔ بی جے پی اس الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کے گروپ سے اقتدار چھیننے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی دیویندر فڑنویس اور دیگر بی جے پی لیڈروں نے بی ایم سی میں بی جے پی کو میئر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس کے لیے پردے کے پیچھے کئی اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔ راج ٹھاکرے اور فڑنویس کی ملاقات اسی کا ایک حصہ مانی جاتی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے راج ٹھاکرے اور بی جے پی کے درمیان قربتیں بڑھ رہی تھیں۔ اس سے پہلے بھی بی جے پی کے کئی بڑے رہنما راج ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے اسی لیے یہ بات چل رہی تھی کہ ایم این ایس آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرے گی لیکن اس دوران راج ٹھاکرے نے بی جے پی پر بھی تنقید کی چنانچہ یہ بحثیں مکمل طور پر رک گئیں لیکن فڑنویس اور راج ٹھاکرے کی ملاقات سے یہ قیاس آرائیاں ایک بار پھر زندہ ہوگئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.