ETV Bharat / state

Agriculture Minister on Farmers Compensation فصلوں کے نقصان کی بھر پائی پانچ دن میں ہوگی، وزیر زراعت عبدالستار

اورنگ آباد کے ڈویژنل کمشنر آفس میں وزیر زراعت عبدالستار نے محکمہ زراعت کے اعلی افسران وانشورنس کمپنی کے افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں طے کیا گیا کہ پانچ دنوں میں سبھی انشورنس کمپنیاں کسانوں کی فصلوں کے انشورنس کا پیسہ ادا کریں ورنہ آنے والے وقت میں انشورنس کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ Agriculture Minister on Farmers Compensation

وزیر زراعت عبدالستار
وزیر زراعت عبدالستار
author img

By

Published : Nov 13, 2022, 9:51 AM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر میں قدرتی آفات کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ریاستی وزیر زراعت عبدالستار نے ہدایت دی کہ کسانوں کی زیر التوا انشورنس تجاویز پر پانچ دن کے اندر کارروائی کی جائے اور اگلے آٹھ دنوں میں کسانوں کے بینک کھاتوں میں انشورنس کی رقم جمع کرائی جائے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست کا کوئی بھی کسان امداد سے محروم نہیں رہے گا۔

وزیر زراعت عبدالستار

وزیر زراعت عبدالستار نے ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا خریف 2022 کے تحت ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اعلی سرکاری حکام اور انشورنس کمپنی کے لوگ میٹنگ میں موجود تھے۔ ریاستی وزیر عبدالستار نے کہا کہ حکومت کسانوں کی انشورنس کے معاملے کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔اگر کسانوں کو بیمہ کی رقم نہیں ملتی ہے تو بیمہ کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے کارروائی کی جائے گی ۔ مقامی قدرتی آفات کے تحت موصول ہونے والے کل 51لاکھ 31 ہزار نوٹیفکیشنز میں سے 46لاکھ 9 ہزارمکمل سروے اور 5لاکھ 21 ہزارز یر التواسروے فوری مکمل کیے جائیں گے قدرتی آفات میں طے شدہ معاوضے کے لیے 1074 کروڑ 17 لاکھ 77 ہزار درخواستوں پر انشورنس کمپنی کی طرف سے فیصلہ ہونا باقی ہے۔ Agriculture Minister on Farmers Compensation

یہ بھی پڑھیں : Application Deadline 18 Dec for Loan شندے حکومت کا اقلیتوں کو مالی تعاون دینے کا فیصلہ، درخواست کی آخری تاریخ 18 دسمبر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.