ETV Bharat / state

Student Lock In The Class Room چوکیدار کی لاپرواہی، پہلی جماعت کی طالبہ کو کلاس روم میں بند کرکے چلا گیا

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے روضہ باغ میں واقع اردو پرائمری اسکول کی پہلی کلاس میں پڑھنے والی ایک چھوٹی بچی اسکول چوکیدار کی لاپرواہی کی وجہ سے کلاس میں ہی بند ہو کر رہ گئی،اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعدعلاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

چوکیدار کی لاپرواہی ،پہلی جماعت کی طالبہ کو کلاس روم میں بند کرکے چلا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 3:56 PM IST

چوکیدار کی لاپرواہی ،پہلی جماعت کی طالبہ کو کلاس روم میں بند کرکے چلا گیا

اورنگ آباد :ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع روضہ باغ میں ایک اردو پرائمیری اسکول میں حیران کرنے والا واقعہ سامنے آیا جہاں اسکول انتظامیہ کی پرواہی کی وجہ سے پہلی جماعت بمیں پڑھنے والے پانچ سالہ بچی اسکول میں ہی بند ہو کر رہ گئی۔

آپ کو بتا دے کہ روضہ باغ میونسپل کارپوریشن اردو اسکول ہر روز صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک اسکول بھرا ہوتا ہے اور دو بجے اسکول کو چھٹی دی جاتی ہے۔ ہروز اسکول کو تالا لگا کر سب چلے جاتے ہیں لیکن پیر کے دن اسکول چوکیدار کی لاپرواہی کی وجہ سے کلاس رومز کو تالا لگا دیا۔ اس نے محسوس ہی نہیں کیا کہ اندر ایک چھوٹی سی لڑکی ہے۔ دروازہ باہر سے بند ہونے کی وجہ سے بچہ خوفزدہ ہو گئی اور کلاس روم میں زور زور سے رونے لگی۔ وہ کھڑکی کے قریب آئی اور مدد کے لیے چیخنے لگی۔ آس پاس کھیلتے بچوں نے بچی کے رونے کی آواز سنی۔

مقامی باشندوں نے اسکول کے قریب پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ چوکیدار کو اطلاع دی گئی۔اس دوران کچھ مقامی شہریوں نے فوراً کلاس روم کا تالہ توڑ کر لڑکی کو کلاس سے باہر نکالا۔ محکمہ میونسپل ایجو کیشن نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ متعلقہ چوکیدار کو مطلع کیا ہے کہ یہ واقعہ اس کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ محکمہ تعلیم کو مطلع کیا ہے کہ اسے فوری طور پر برطرف کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ajit Pawar Meeting With Muslim مسلمانوں کے در پیش مسائل کو لیکر نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کئی اہم فیصلے لیے

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اسکول کا چوکیدار ہمیشہ شراب پی کر آتا ہے اور کئی مرتبہ اسے آگاہ کرنے کے بعد بھی وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے اسی لیے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے اس طرح کے ملازمین پر توجہ دینی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.