ETV Bharat / state

فلائٹ اور ٹرین بند ہونے کے سبب عطرکا کاروبار بری طرح متاثر

کاروباری شہر ممبئی میں اب تک لاک ڈاؤن میں 80 فیصد نرمی برتی جا چکی ہے۔ ممبئی کی سڑکوں پر عوام کا پہلے جیسا ہجوم نظر آنے لگا ہے، لیکن بازاروں میں کاروبار کی حالت آج بھی خستہ ہے۔ ایسے میں ممبئی کی عطر کے بازار سناٹے کے شکار ہیں۔

The flight and train closures have severely affected the perfume business
فلائٹ اور ٹرین بند ہونے کے سبب عطر کا کاروبار بری طرح متاثر
author img

By

Published : Sep 3, 2020, 9:10 PM IST

کورونا وائرس کا اثر بین الاقوامی سطح پر ہوا ہے۔ ایسے میں ٹرین فلائٹ سارے ذرائع بند ہونے کی وجہ سے ممبئی میں سیاحوں کی آمد پوری طرح سے بند ہوگئی ہے۔ جس کا اثر عطر کے کاروبار پر بھی پڑا ہے۔

فلائٹ اور ٹرین بند ہونے کے سبب عطر کا کاروبار بری طرح متاثر

ممبئی کے عطر کے کاروباری ایوب شیخ کہتے ہیں کہ 'لاک ڈاؤن میں بھلے ہی حکومت نے نرمی برتی ہو لیکن بازار کا دار و مدار اس کے خریدار پر ہوتا ہے'۔

ایوب شیخ کہتے ہیں کہ عطر کے خریدار دنیا کے ہر ملک سے ممبئی آتے ہیں لیکن سب سے زیادہ خلیج ممالک کے لوگ اس کی خریداری کرتے ہیں'۔

لاک ڈاؤن کے سبب خلیج ممالک سمیت دنیا کی دوسری جگہوں کے سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد اب اس کاروبار سے جڑے کاروباری اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ آخر حکومت اس پابندی کو کب ختم کرے گی۔ تاکہ لاک ڈاؤن کی مار جھیل رہا یہ کاروبار پھر سے پھولے پھلے۔

خلیج ممالک میں بھارت میں بنے عطر کی ایک الگ اہمیت ہے۔ یہاں قدرتی پھولوں سے بنائے گئے عطر کی خوشبو کے سامنے مصنوعی عطر کی مہک پھیکی پڑ جاتی ہے۔ اسی وجہ سے سیاح بھارتی بازاروں میں موجود بھارتی عطر کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

کاروباری اب حکومت سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ جلد از جلد فلائٹ اور ٹرین کو پوری طرح شروع کر دیا جائے تو اس کاروبار کو فروغ ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.