تھانے کے سینیئر کارپوریٹر نجیب ملا نے اعلان کیا کہ تھانے اور رابوڑی کا کوئی بھی مسلمان رمضان میں پریشان نہیں ہوگا، ان کے گھروں تک ضروری اشیاء پہنچائی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے امدادی سامان میں رمضان کی تمام تر اشیائے ضروری شامل کی جارہی ہے اور یہ کٹ مستحقین کے گھروں تک پہنچائی جارہی ہے ۔
کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاون ہے جس کے سبب ہر کوئی پریشان ہیں، بازاروں سے لوگوں کو خورد نوش اشیاء نہیں مل پارہی ہے کاروبار بند ہے گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ دنوں سے گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں جس میں یومیہ اجرت والے ، مزدور، ڈرائیور وغیرہ کافی پریشانیوں سے دوچار ہیں اور ایسے افراد کی اکثریت تھانے کے رابوڑی میں ہے۔
سینئر کارپوریٹر نجیب ملا کے مطابق مقامی افراد لاک ڈاون کے سبب بے روزگاری کا شکار ہیں اسی درمیان رمضان المبارک کی آمد ہوچکی ہے اس مبارک ماہ میں رابوڑی کے غریب مستحق افراد کو تکلیف نہ ہو اس بنا پر ہم انھیں سحری اور افطار کے لئے سامان کے پیکٹ تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا - جس میں کھجور، شربت مختلف قسم کے مسالے، شکر، تیل، پیاز آلو، و دیگر ضروری اشیائے پر مشتمل کٹ تیار کیے جارہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار تھانے کارپوریشن میں این سی پی کے گروپ رہنما اور سینئر کارپوریٹر نجیب ملا نے کیا انھوں نے کہا کہ اپنے علاقے میں نصف سے زیادہ افراد روزانہ مزدوری کرنے پلمبر، رکشا اور دیگر کام کرنے والے افراد ہیں آج ایسے نامساعد حالات میں معاشی پریشانی میں رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوچکا ہے ان افراد کے لیے ہمارے نوجوان انتھک محنت کرکے تمام سامان مہیا کررہے ہیں اس میں ہمارے نوجوانوں کی محنت شامل ہیں۔
نجیب ملا نے مزید بتایا کہ ہم نے مستحق افراد کو کوپن تقسیم کردیئے اور جلد ہی انھیں سامان کے پیکٹ مہیا کردیئے جائیں گے اور کوئی نیک کام دایئں ہاتھ سے کرو تو بایئں ہاتھ معلوم نہ ہو اس بنا پر سامان تقسیم کرنے کے دوران کوئی فوٹو وغیرہ یا ویڈیو سے پرہیز کریں گے عوام کو رمضان المبارک میں کوئی تکلیف نہ ہو اس مہینے میں انھوں نے عوام سے رمضان میں بھی نماز و عبادات گھروں میں ہی کرنے کی اپیل کی ہے ۔