ETV Bharat / state

تھانے : 16 مارچ کو سنویدھان بچاؤ لانگ مارچ - ایک لاکھ سے زائد مظاہرین کی شرکت کا دعویٰ

مہاراشٹر اسمبلی میں این پی آر کے خلاف قرارداد پاس کروانے کا مہاراشٹر وکاس اگھاڑی سرکار پر دباؤ بنانے کے لیے سنویدھان بچاو سنگھرش سمیتی سمیت تقریباً 50 سے زائد سیاسی اور سماجی تنظیمیں پیر 16 مارچ صبح 11 بجے کلیان بھیونڈی ناسک شاہراہ سے ممبئی ودھان بھون تک لانگ مارچ کریں گی۔

تھانے : 16 مارچ کو سنویدھان بچاؤ لانگ مارچ

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 9:44 PM IST

سنویدھان بچاؤ سنگھرش سمیتی کے عہدیداران کے مطابق سبھی سیاسی تنظیموں کے عہدیداران نے لانگ مارچ میں بھیونڈی، کلیان، ممبرا تھانے کے ایک لاکھ سے زائد مظاہرین کی شرکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

لانگ مارچ کے ساتھ سات ایمبولینس، ایک کارڈیک ایمبولینس اور پانی کے ٹینکر اس مارچ کے ساتھ ہوں گے۔ اس لانگ مارچ میں 18 برس سے لیکر 45 برس تک کی خواتین کے شامل ہونے کی اجازت ہوگی ساتھ ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے سبب شامل افراد ماسک لگاکر چلنے کے ساتھ ہی اس وبا کو لیکر خاص انتظامات کیے جارہے ہیں۔

دلت اور پسماندہ طبقات کی نمائندگی کرنے والی آرپی آئی (سیکولر)، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم) بہوجن کر انتی مورچہ ، بہوجن مکتی مورچہ، بھیم آر می، سوابھیمان رپبلک پارٹی آف انڈیا، بدھشٹ یوتھ آف کلیان، امبیڈ کر پارٹی آف انڈیا، دلت پینتھرس،ہم بھارت کے لوگ کے علاوہ کانگر یس،بی ایس پی، ایم آئی ایم نیز بھیونڈی شاہین باغ سمیت متعدد سماجی اور فلاحی تنظیموں کےاشتراک سے مہاراشٹر ودھان سبھامیں جاری بجٹ اجلاس کے دوران این پی آر کے خلاف قرار داد پاس کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے لانگ مارچ کیاجائے گا۔

بھیونڈی سنویدھان بچاو سنگھرش سمیتی کے کنوینر ایڈوکیٹ کرن چنے کے مطابق تھانے ضلع میں جگہ جگہ کارنر میٹنگیں منعقد کرکے لانگ مارچ میں شہریوں کی شر کت کو یقینی بنانے کی مہم زور وشور سے چل رہی ہے۔

تھانے : 16 مارچ کو سنویدھان بچاؤ لانگ مارچ

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پورے ضلع سے ایک لاکھ سےزائد مظاہر ین لانگ مارچ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی لانگ مارچ کے ساتھ چلے گی۔

اس موقع پربرادرانِ وطن کی مذکورہ جماعتوں کےعہدیداران نے میڈیا اہلکاروں سے بتایا کہ این پی آر ، سی اے اے اور این آرسی جیسے متنازع قانون نافذ ہو گئے تو صرف مسلمان متاثر نہیں ہوں گے بلکہ دلت ، قبائلی اور پسماندہ طبقات کے لوگوں کوکافی پر یشانی ہو گی جس طرح ہم نے آسام میں دیکھا کہ این آر سی کی زد میں مسلمانوں سے زیادہ دیگر مذاہب کے لوگ آئے ہیں۔

فاششٹ طاقتیں جان بوجھ کر ہندو مسلم کو تقسیم کررہی ہے لیکن ملک کے عوام نے اس سازش کو ناکام کردیا ہے۔ دلت اور پسماندہ طبقات کےلوگ این سی آر اور این پی آر کے خلاف میدان میں نہیں اترے تو اس کا انہیں زبردست خمیازہ بھگتنا ہوگا۔عیاں رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سےسنویدھان بچاؤ سنگھرش سمیتی کے شیام گائیکواڑ،ایڈوکیٹ کرن چنے ،وجے کامبلے،کنچن کلکر نی، مولانا اوصاف فلاحی، انجینئر جاوید اعظمی، مولانا حذیفہ ، رمیض فالکے، ودیگر ارا کین لانگ مارچ کیلئے پورےضلع میں میٹنگیں کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.